Muhammad Ayaz
Deptt. of Biological Sciences, QAU.
Mphil
Quaid-i-Azam University
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
1991
Completed
69
Biological Sciences
English
Call No: DISS/M.Phil BIO/294
2021-02-17 19:49:13
2023-02-19 12:33:56
1676717194053
سخن ہائے گفتنی
اللہ تعالیٰ کی مقدس ذات کا جتنا بھی شکر کروں کم ہے۔سرور دو عالم حضرت محمدﷺ اور ان کی آل پر کروڑوں درود وسلام پیش کرتی ہوں۔بعد ازاں صدق دل سے دعا ہے کہ اللہ پاک کی ذات میرے والدین کا سایہ ہمیشہ قائم رکھے، جن کی رہنمائی، تربیت اور حوصلہ افزائی سے میرے لیے لفظ شناسی سے لفظ فہمی تک کے تمام مراحل آسان ہو گئے۔
یہ دستاویز جو آپ کے ہاتھ میں ہے اس کے منزل مقصود تک پہنچنے کی داستان کچھ یوں ہے۔میری والدہ محترمہ کی دلی خواہش رہی کہ میری بیٹی ایم فل اردو کرے۔ان کی اسی خواہش کو پورا کرنے کے لیے میں نے معلومات اکٹھی کرنے کی سعی کی۔میری کچھ رفقا ئے کار نے کہا کہ آپ بس شروع کریں ،پتہ بھی نہیں چلے گا اور مکمل ہو جائے گا لیکن ان دوستوں کے لیے میرا بھی ایک پیغام ہے کہ چلنے والوں کو ہی پتہ چلتا ہے کہ یہ سفر کیسا رہا۔ان سب کے لیے بھی میری دعائیں ہیں کہ خوش رہیں۔میں اپنی پیاری بہن عروسہ کا جس نے کتابیں خریدنے میں میری مدد کی اوراپنے شفیق بھائیوں محمد ساجد اور محمد ماجد کا بھی دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے موسموں کی شدّت کو نظر انداز کرتے ہوئے تحقیق کے مشکل مراحل کو کامیابی سے طے کرنے میں بھر پور معاونت کی اور بغیر ناراضی کے مجھے بر وقت منزل پہ پہنچایا۔
میں نے 16 اکتوبر 2020ء کو یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں داخلہ لیا۔داخلے کے بعد معلوم ہوا کہ اگلے دن سے ہی کلاسز کا سلسلہ شروع ہو گا۔ تین میقات مسلسل کلاسز میں حاضری دی۔ تمام اسائن منٹس، پریزینٹیشنز، کوئزز اور امتحانات اساتذہ کی رہنمائی اور والدین کی...