Muhammad Qmar Aslam
Rabeeh Ayaz Abbasi
Department of Computer Science, QAU
MSc
Quaid-i-Azam University
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2015
Completed
45
Computer Sciences
English
Call No: DISS / MSC / COM 2175
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676717341562
بجلی کے بحران پر قابو کیسے پایا جاسکتا ہے
نہ چھوڑیں واپڈا والے اگر بجلی تو کیا غم ہے
’’یدِ بیضا لیے بیٹھے ہیں اپنی آستینوں میں‘‘
انسان گھر میں موجود ہے۔ گھر کا سارا نظام اس کی سر پرستی میں بحسن وخوبی رواں دواں ہے۔ دریں اثناء گھر کے آنگن میں خفتہ شیر خوار بچہ آواز کے ساتھ رورہا ہے اور اس کے رونے کی وجہ کوئی بیماری نہیں، کوئی اور خار جی عمل نہیں صرف اور صرف لوڈ شیڈنگ کے سبب شدت حرارت ہے جس نے معصوم کی نیند حرام کر دی ہے، اس کی اس بے چینی نے والدین کے قویٰ کومضمحل کر دیا ہے اور پورے گھر میں ایک بحران کی سی کیفیت ہوگئی ہے۔ اور اس قسم کے بحران صرف کسی خاص علاقے میں نہیں ہیں بلکہ ملک کی کثیر آبادی اس سے متاثر ہے۔
برقی رو کی کمی یا قلت سے ہر ایک متاثر ہوتا ہے۔ لائبریری میں کوئی پرسکون فضاء میں محو مطالعہ کتب ہو، یا ظرف ہائے طعام اُٹھائے موجود غلام گردش ہو، کوئی کوچہ بازار میں موجود ہو، یا کوئی گھر کی بالکونی میں قیام پذیر ہو، کوئی صنعتکاری کے میدان سے مربوط ہو، یا کوئی زراعت و کاشتکاری کے میدان سے وابستہ سب کے سب بجلی سے نبردآزما ہیں۔
اس بحران پر قابو پانے کے لیے اقلیم عقل و خرد کی فرمانروائی کے ساتھ نصرت الٰہی کا طلبگار ہونا ہو گا۔ اس مہیب سائے کواجالے میں بدلنے کے لیے ابتدائی طور پر کاشانۂ خویش کو سامنے رکھنا ہو گا۔ اصراف وتبذیر جیسی خصائل قبیحہ سے کنار کشی اختیار کرنی ہوگی ،کفایت شعاری جیسی خصلت صالحہ کو اوڑھنا بچھونا ہوگا۔ اگر ایک شخص فضول خرچی جیسی لعنت سے چھٹکارا حاصل نہ کرے اور دن رات اسی عادت سے وابستہ رہے تووہ بھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو...