Muhammad Zarar
Deptt. of Earth Sciences, QAU.
MSc
Quaid-i-Azam University
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
Completed
60
Earth Sciences
English
Call No: DISS/M.Sc ES/254
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676717475012
ڈاکٹر عبدالوہاب عزام مصری
دوسرا حادثہ دنیائے عرب کی نامور شخصیت ڈاکٹر عبدالوہاب عزام مصری کی وفات کا ہے، وہ عربی دنیا کے اکابررجال میں تھے، ان میں علم و سیاست دونوں کا جتماع تھا علوم و ادب کے فاضل، عربی، فارسی، ترکی، انگریزی، فرنچ وغیرہ متعدد زبانوں کے ماہر تھے، اردو سے بھی واقفیت رکھتے تھے، انہوں نے مصر اور لندن کی یونیورسٹیوں سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی تھی، ابتدا میں مدرسہ قضاء شرعی کے استاد مقرر ہوئے تھے، پھر یونیورسٹی میں عربی، فارسی اور ترکی کے پروفیسر، پھر اسی یونیورسٹی میں شعبۂ السنہ مشرقیہ کے صدر مقرر ہوئے، اور آخر میں آرٹس کالج کے پرنسپل ہوگئے تھے، علم کیساتھ سیاست بھی ممتاز تھے، چنانچہ مختلف اوقات میں حکومت مصر کی جانب سے لندن سعودی عرب اور پاکستان کے سفیر مقرر ہوئے، تھوڑے دن ہوئے سعودی حکومت نے ریاض یونیورسٹی کے قیام و تاسیس کے سلسلہ میں ان کی خدمات حاصل کی تھیں، ابھی وہ اس کام کو انجام دے رہے تھے کہ پیام اجل آگیا، انہوں نے اپنے قلم و دماغ سے علم و فن اور دنیائے عرب کی بڑی قیمتی خدمات انجام دیں اور علمی مضامین کے علاوہ بہت سی محققانہ تصانیف اور تراجم یادگار چھوڑے، عربی دنیا میں ان کی موت سے جو جگہ خالی ہوئی ہے وہ مشکل سے بھر سکے گی، اﷲ تعالیٰ علم و ملت کے اس خادم کو اپنے دامن رحمت میں جگہ دے۔
(شاہ معین الدین ندوی، جولائی ۱۹۵۹ء)