Muhammmad Tahir
Shahid Hameed
Department of Chemistry, QAU
Mphil
Quaid-i-Azam University
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2015
Completed
57
Chemistry
English
Call No: DISS / M .PHIL/ CHE/1374
2021-02-17 19:49:13
2023-02-19 12:33:56
1676717489337
شیخ محمد ابو زہرہ عصرِ حاضر کے نہایت فاضل اوربلند پایہ عالم ومحقق اور مصنف تھے۔ فقہ، اُس کے اصول اور تاریخ پران کی نظر بہت گہری اور وسیع تھی۔ چنانچہ ائمہ اربعہ ،امام ابوحنیفہ ،امام شافعی، امام مالک اورامام احمد بن حنبل ان میں سے ہرایک کے فقہ پرالگ الگ انھوں نے کتابیں لکھیں اورپھرامام اعظم کے تلامذہ قاضی ابویوسف ،امام محمد اورامام زفران میں سے بھی ہرایک کے فقہ پرالگ الگ ایک کتاب تصنیف کی۔علاوہ ازیں فقہ جعفری اور المذاہب الاسلامیہ پربھی ان کی تصنیفات ہیں جوبڑی بصیرت افروز اور معلومات افزا ہیں۔راقم الحروف کو پانچ چھ مرتبہ سفر قاہرہ اوروہاں کے قیام کا اتفاق ہواہے،اورافسوس ہے کہ اپنی خواہش اور تمنا کے باوجود ڈاکٹر طہٰ حسین مرحوم سے ملاقات کاکبھی موقعہ نہیں ملا۔ کیوں کہ ان دنوں میں یاوہ قاہرہ سے باہر تھے یاتھے وہیں مگرعلیل تھے ۔لیکن خوش قسمتی سے شیخ ابوزہرہ سے تقریباً ہرسفر میں ملاقات اور ان کی مجلس میں بیٹھنے اور مجمع البحوث الاسلامیہ کے جلسوں میں ان کی تقریریں اورسوال و جواب سننے کا موقع ملاہے، اور جیسا کہ میں نے برہان میں لکھا بھی ہے میرے لیے یہ بات لائق افتخار ومسرت ہے کہ ایک مرتبہ مجمع کے جلسہ میں کسی موضوع پر میں نے عربی میں تقریر کی توشیخ مرحوم نے جلسہ گاہ سے نکلتے ہوئے اس تقریر اوراُس کی زبان کی تعریف کی۔ اﷲ تعالیٰ نے علم وفضل کے ساتھ شیخ کوحافظہ نہایت قوی اور تقریروخطابت کاعجیب وغریب ملکہ عطا فرمایا تھا۔ مجمع البحوث الاسلامیہ کی میٹنگ کے لیے اُن کامقالہ ڈیڑھ سو دوسو صفحات سے کم کا نہیں ہوتاتھا لیکن وہ کبھی مقالہ پڑھتے نہیں تھے بلکہ زبانی تقریرکرتے تھے۔یہ تقریر ڈیڑھ دو گھنٹہ سے کم کی نہیں ہوتی تھی،لیکن پیرانہ سالی کے باوجود اس درجہ مربوط اورمسلسل ہوتی تھی کہ مقالہ سے منطبق کرلیجیے...