Rabia Malik
Masood Khan
Department of Mathematics, QAU
MA
Quaid-i-Azam University
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2017
Completed
xvi, 161
Mathematics
English
Call No: DISS / PH.D/ MAT/ 1420
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676717947162
مارک، ایڈورڈ ویسٹر
ایڈورڈ ویسٹر مارک کا انتقال
ایڈورڈ ویسٹر مارک نے جو ایک عرصہ تک لندن یونیورسٹی میں عمرانیات کا پروفیسر تھا، گزشتہ اکتوبر میں انتقال کیا، وہ ایک عمیق النظر فلسفی اور بین الاقوامی شہرت کا مالک تھا، اوائل زندگی میں اس کو خیال پیدا ہوا کہ اخلاقی خیالات اور مذہبی اعتقادات میں گہرا تعلق ہے، چنانچہ اس نقطہ نظر سے اس نے یورپ کے علاوہ دوسری قوموں کے روایات اور اعتقادات کا مطالعہ کرنا چاہا اور اس کے لئے مراکش کو منتخب کیا، اور وہاں جاکر چار سال تک مقیم رہا، یہاں اس نے نہ صرف انسانیاتی معلومات جمع کئے، بلکہ وہاں کے لوگوں طرز زندگی و غور و فکر سے بھی واقفیت حاصل کرکے ان کے رسم و رواج کو آسانی سے سمجھا جو تمدن کے مختلف دور میں پیدا ہوتے رہے، یہاں کی تحقیقات اس نے اپنی مشہور کتاب ’’اخلاقی تخیلات کی ابتدا اور نشوونما‘‘ (The origin and development of moral ideas) میں قلمبند کی جو دو جلدوں میں ۱۹۰۶ء اور ۱۹۰۸ء میں شائع ہوئی تھی، یہ کتاب بہت اہم اور بلند پایہ سمجھی جاتی ہے اور اخلاقیات پر ایک فلسفیانہ مقالہ یا اخلاقی خیالات کی تاریخ کہی جاسکتی ہے، اس کتاب کی خوبی یہ ہے کہ اس میں تحلیلی اور تاریخی تجزیوں میں امتزاج پیدا کرکے یہ دکھایا گیا ہے کہ اخلاقی پسندیدگی اور ناپسندیدگی کی ابتدا معاشرتی تکدر اور تشکر سے ہوتی ہے، ڈاکٹر ویسٹر مارک کی اور دوسری تصنیفات یہ ہیں، مراکش میں انسانی شادی، رسم اور اعتقاد کی تاریخ، (۲)اخلاقی اضافیت، (۳)عیسائی مذہب اور اخلاق۔
(’’ص ۔ ع‘‘، دسمبر ۱۹۳۹ء)