Sadia Sarwar
Deptt. of Economics, QAU.
Mphil
Quaid-i-Azam University
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2007
Completed
v,139
Economics
English
Call No: DISS/M.Phil ECO/511
2021-02-17 19:49:13
2023-02-19 12:33:56
1676718247375
مولانا حکیم سید محفوظ علی
افسوس ہے نومبر کی ۲؍ تاریخ کوہماری جماعت دیوبند کے ایک نامور رکن مولانا حکیم سیدمحفوظ علی صاحب نے کم وبیش ستر برس کی عمر میں دیوبند میں داعی اجل کولبیک کہااور رہ گزائے عالم آخرت ہوگئے۔ موصوف دارالعلوم دیوبند کے فارغ التحصیل تھے اور علوم عقلیہ ونقلیہ دونوں میں کسی میں کم اور کسی میں زیادہ پختہ استعداد رکھتے تھے۔ فراغت کے بعد کچھ دِنوں مدرسہ میں بحیثیت معین المدرسین چند ابتدائی کتابوں کادرس بھی دیا ۔مگر طبیعت میں فنِ طب کی طرف شدید میلان پیدا ہوا تو دلّی کے نامورطبیب حکیم عبدالوہاب عرف نابینا مرحوم کی خدمت میں چندسال رہ کر اس شوق کی تکمیل اس خلوص، محنت اورانہماک سے کی کہ علماً وعملاً ایک ممتاز صاحبِ فن اوراُستاد کے لائقِ فخر ومعتمد علیہ تلمیذ رشید بن گئے۔ اب دِلّی سے رُخصت ہوکر دیوبند میں ہی انہوں نے مطب جمایاتو چندہی مہینوں میں اُن کے حذاقتِ فن اوردستِ شفاء کی شہرت دُور دورتک پہنچ گئی۔ اور اُن کامطب مرجع خواص و عوام ہوگیا ۔فنّی کمال ومہارت کے علاوہ اخلاقی اعتبارسے بھی بڑے خلیق ومتواضع، خوش طبع وخندہ رو اور غیرت وخودداری کے ساتھ حد درجہ مخلص وبے لوث انسان تھے یہی وجہ ہے کہ جس توّجہ سے وہ مریضوں کا علاج کرتے تھے اُسی توّجہ اور خلوص سے طلباء کوطِب کادرس خالصۃً لوجہ اﷲ دیتے تھے۔
حضرت شاہ صاحب ؒ کے قریبی عزیز تھے۔اِس تعلق سے ہم خدام بارگاہ کے ساتھ غیر معمولی شفقت ومحبت اور التفات وتوجّہ کامعاملہ کرتے تھے۔ ان خدام میں میں سب سے کم عمربھی تھااور کم مایہ بھی،مگر اُن کاجوشِ التفات وکرم ان حدود کی پروا نہیں کرتا تھا۔ ہم اُن کواپنا مخدوم ومحترم مانتے تھے اور وہ ہمارے ساتھ بالکل عزیزوں کاسا برتاؤ کرتے تھے۔ گذشتہ اکتوبر کی ۲۸؍ تاریخ کوایک کمیٹی کی میٹنگ...