Shazia Tanvir
Deptt. of Biological Sciences, QAU.
Mphil
Quaid-i-Azam University
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
1999
Completed
77
Biological Sciences
English
Call No: DISS/M.Phil BIO/829
2021-02-17 19:49:13
2023-02-19 12:33:56
1676718776640
سیر گری اور ترمینل نمبر1
قاہرہ سے شرم الشیخ جانے کے لیے نیل نامی ہوائی کمپنی کے جہاز میں محمد علی نے میرے ساتھ سفر کرنا تھا جلد ہی ہم دونوں میں ذہنی ہم آہنگی پیدا ہوئی اور مصریوں کے بارے میں میری رائے اچھی بننے لگی ۔قاہرہ کے ائیر پورٹ کے ترمینل نمبر 1پر عجیب چہل پہل تھی ، بھانت بھانت کے لوگ ،بھانت بھانت کی بولیاں بولتے عجیب و غریب لباس زیب تن کیے جوق در جوق اس ترمینل کی انتظار میں ٹولیوں کی شکل میں بیٹھے تھے۔سرخ،کالے ،بھورے ،زرد جتنے انسانوں کے رنگ اس سے زیادہ بولیاں ۔مسافر نے کرنسی تبادلے کی دکان پر موجود ایک خوش گفتار مصری سے پوچھا کہ یہ لوگ کن کن علاقوں سے یہاں آتے ہیں اور اس ترمینل سے کس منزل کی طرف جا رہے ہیں؟۔جواب ملا کہ دنیا بھر سے آتے ہیں؟مگر زیادہ تر لوگ روس سے آتے ہیں ۔میرے استفسار پر کہ اس ترمینل میں رقوم کے تبادلے کی کتنی دکانیں ہیں،اس نے کہا چار ۔پوچھنے پر پتہ چلا کہ صرف ایک دکان پر روزانہ تقریباََایک لاکھ امریکی ڈالر مصری پائونڈ میں تبدیل ہوتے ہیں چار دکانوں پر یہ تبادلہ ماہانہ ایک کڑو ر بیس لاکھ تک ہوتا ہو گا یہ آمدنی صرف سیر گری سے حاصل ہو رہی ہے ۔اس ترمینل سے اسکندریہ اور شرم الشیخ کی طرف صرف ان جہازوں کو اڑان بھرنے کی اجازت تھی جو مصری عوام و حکومت کی ملکیت میں تھے اور جہازوں کے کرائے بھی ان سیاحوں نے ڈالر وں میں بھرنے ہوتے ہیں ۔
مسافر نے سال پہلے عصرِ حاضر کے ’’مہا گرو‘‘اور ’’استاذالاساتذہ ‘‘ Googleجس کے شاگرد قریہ قریہ ،کوچہ کوچہ ا ور یم بہ یم پائے جاتے ہیں ،سے پوچھا کہ انسان سیر گری پر سالانہ کتنا خرچ کرتا...