Syeda Kehkashan Bukhari
Akmal Khan Khattak
Department of Computer Science, QAU
MSc
Quaid-i-Azam University
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2017
Completed
36
Computer Sciences
English
Call No: DISS / M.SC / COM / 2216
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676719003933
اسلام دہشت گردی نہیں امن چاہتا ہے
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امّا بعد فاعوذ بااللہ من الشیطن الرجیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
صدرِذی وقار ،معزز اسا تذہ کرام اور میرے ہم مکتب ساتھیو!
آج مجھے جس موضوع پر لب کشائی کا موقع فراہم کیا گیا ہے وہ ہے:’’اسلام دہشت گردی نہیں امن چاہتا ہے ‘‘
جنابِ صدر!
دہشت گردی ایک ایسا ناسور ہے جس نے معاشرے کے حسن کو ختم کر دیا ہے، ایک ایسا عفریت ہے جس کے خوفناک مجسمے نے امن و سکون کو خاک میں ملا دیا ہے۔ دہشت گردی ایک ایسی ظلمت ہے جس سے نور وضیا دور ہوتے چلے جاتے ہیں۔
جنابِ صدر!
دہشت گردی گھر میں ہو، گھر سے باہر ہو، محلہ میں ہو کوچوں میں ہو ،تعلیمی اداروں میں ہو، درسگاہوں میں ہو، دہشت گردی جہاں کہیں بھی ہواپنے منحوس سایوں کے باعث زندگی اجیرن کر کے رکھ دیتی ہے۔
جنابِ صدر!
دہشت گردی کی فضاء میں پروان چڑھنے والا پودا کبھی تناور درخت نہیں بن سکتا۔ دہشت گردی کے ماحول میں بڑھنے والا پھول کبھی گر دونواح کو معطر نہیں کرسکتا۔دہشت گردی کی فضاء میں سانس لے کر پروان چڑھنے والا مرد حر کا لباس زیب تن نہیں کر سکتا۔
معزز سامعین!
برائی جو بھی ہو اس کو ختم کرنا اس کو جڑ سے اکھیڑنا، اس کو صفحہ ہستی سے مٹانا، اس کو نیست و نابود کرنا انتہائی ناگزیر ہو جا تا ہے اس کے لیے سر توڑ کوشش کی جاتی ہے، جہد مسلسل سے کام لیا جاتا ہے، شب وروز کاوش کی جاتی ہے۔
جنابِ صدر!
پیہم محنت سے اس کے تن ناقص پہ کاری ضرب لگائی جاسکتی ہے۔ اس کے وجود بد سے بچاؤکی صورت اختیار کی جاسکتی ہے۔ دہشت گردی جیسی لعنت سے چھٹکارا ایک مرد مجاہد کے لیے...