Tiwana Sikandar Nawaz
Deptt. of Economics, QAU.
MSc
Quaid-i-Azam University
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
1982
Completed
27
Economics
English
Call No: DISS/M.Sc ECO/02
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676719164231
ولیم میکڈوگل
گذشتہ نومبر میں انگلستان کے مشہور ماہر نفسیات ولیم میکڈوگل کا انتقال ہوگیا، وہ ۱۸۷۱ء میں لنکاشائر میں پیدا ہوا،مانچسٹر میں تعلیم پاکر کیمبرج یونیورسٹی میں داخل ہوا، اور آخر میں لندن یونیورسٹی سے طب کی ڈگری حاصل کی، لیکن نفسیات میں اس کا مطالعہ اتنا گہرا تھا کہ وہ لندن یونیورسٹی میں اس کا لکچرار مقرر ہوا، اور پھر ذہنی فلسفہ کا پروفیسر ہوکر آکسفورڈ چلاگیا، ۱۹۲۰ء میں وہ ممالک متحدہ بلالیا گیا، جہاں وہ ہارورڈ اور ڈیوک یونیورسٹی میں معلمی کے فرائض انجام دیتا رہا۔
اس نے مندرجہ ذیل کتابیں لکھی ہیں، جن میں سے ہر ایک کے بہت سے اڈیشن شائع ہوچکے ہیں، (۱)خلاف معمول نفسیات کا ایک خاکہ، (۲)ذہین اجتماع، (۳)نفسیات کردار کا مطالعہ، (۴)مردوں کی قوتیں، (۵)زندگی کا مذہب اور سائنس، (۶)بورنیو کے غیر شائستہ قبائل، (۷)معاشرتی نفسیات کا مقدمہ، (۸)نفسیات کا ایک خاکہ، (۹)’’زندگی کی سیرت اور طور طریقے، ان میں ’’معاشرتی نفسیات کا مقدمہ‘‘ زیادہ مقبول ہے، نفسیات سے دلچسپی رکھنے والے طلبہ کے لئے ’’نفسیات کا ایک خاکہ‘‘ بھی مفید اور ضروری کتاب ہے، زندگی کی سیرت اور طور طریقے‘‘ آسان اور عام پسند ہے۔
ولیم میکڈوگل نے نفسیات کے اتنے مختلف نظریئے قائم کئے ہیں، کہ ان پر آئندہ بہت سی کتابیں اور شرحیں لکھی جائیں گی، لیکن اس نے سب سے زیادہ ’’جبلت‘‘ پر لکھا ہے، جبلت کی تعریف اس نے یہ کی ہے کہ یہ حسب منشا کام کرنے کی ایک فطری اور پیدائشی صلاحیت کا نام ہے، جو انسان کے علاوہ جانوروں، پرندوں اور کیڑوں پر بھی پائی جاتی ہے، ولیم میکڈوگل کے خیال کے مطابق چودہ جبلتیں ہوتی ہیں، مثلاً نقل، کھیل، خوشی، محبت، نفرت، غصہ، رنج، لڑائی، فرار، بے چینی، غول بندی، جنسی خواہش وغیرہ، بعض ماہرین نفسیات کا خیال ہے کہ جبلتیں صرف تین ہی ہوتی ہیں، خود غرضانہ، معاشرتی...