Zohra Bibi
National Center for Bioinformatics, QAU
Mphil
Quaid-i-Azam University
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2013
Completed
74
Bioinformatics
English
Call No: DISS/M. Phil BIO 3486
2021-02-17 19:49:13
2023-02-19 12:33:56
1676719440895
آہ! جنرل ضیاء الحق
گزشتہ مہینہ کا معارف اشاعت کے آخری مرحلہ میں تھا کہ اس اذیت ناک خبر نے ہوش و حواس پراگندہ کردیا کہ پاکستان کے صدر جنرل محمد ضیاء الحق ایک ہوئی حادثہ میں جاں بحق ہوگئے، اِناﷲ وَ اِنا اِلیہ رَاجِعُونْ۔ ان کے ساتھ امریکی سفیر، پاکستانی فوج کے تقریباً ایک درجن اعلیٰ افسر اور دوسرے کئی افراد بھی چشم زدن میں ہلاک ہوگئے، جنرل ضیاء الحق کی اس غیرمتوقع اور اچانک شہادت سے پاکستان میں کہرام مچ گیا، ساری دنیائے اسلام میں ماتم بپا ہوگیا اور ان لوگوں کو بڑا دھکا لگا جو سمجھتے تھے کہ مرحوم دنیا کی امامت کا بارا اٹھانے کے لیے امت مرحومہ کو پھر شجاعت و عدالت کا سبق پڑھنے کی تلقین فرما رہے تھے، وہ ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے تھے، والد کی تربیت اور ماحول کے اثر سے ان میں بھی دینداری اور عقیدہ و عمل کی پختگی رچ بس گئی تھی، جس کا مظاہرہ ان کی ذاتی اور نجی زندگی سے لے کر قومی و بین الاقوامی ہر سطح پر ہوتا رہتا تھا، وہ جس درجہ صوم و صلوٰۃ کے پابند تھے، اسی درجہ ان کی زندگی اور سیرت پاکیزہ تھی، وہ دن میں امور مملکت کی گھتیاں سلجھاتے اور رات کا آخری پہر تسبیح و تہلیل، دعاء و مناجات اور توبہ و استغفار میں گزارتے اور رمضان المبارک کے آخری ایام حرمین شریفین کے لیے وقف رکھتے
تجھ سے ہوا آشکار بندۂ مومن کا راز
اس کے دنوں کی تپش ، اس کی شبوں کا گداز
جب پاکستان کی زمام کار ان کے ہاتھوں میں آئی تو انھوں نے اسے ان خطوط پر چلانے کا مصمم ارادہ کرلیا جن کے لیے یہ وجود میں آیا تھا، ہر قسم کی دشواریوں کے باوجود اسلام کا بول بالا اور احکام شریعت...