Sana Tariq Khan
Mirza Muhammad Zubair Baig
Department of English
MS
COMSATS University Islamabad
Lahore Campus
Lahore
Punjab
Pakistan
English Language & Literature
English
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676719530679
مولانا اکرام اﷲ خان ندوی
افسوس ہے کہ گذشتہ مہینہ ہندوستان اور پاکستان کے کئی اصحاب ِ علم وقلم نے وفات پائی، ان میں سب سے ممتاز شخصیت مولانا اکرام اﷲ خان ندوی کی تھی، مرحوم دارالعلوم ندوۃ العلمأ کے دورِ اول کی پیداوار اور اپنی علمی وتصنیفی قابلیت کے اعتبار سے ممتاز حیثیت کے مالک تھے، ان کا وطن شاہجہان پور تھا، اور تعلیم ندوۃ العلمأ میں حاصل کی تھی، انھوں نے مولانا شبلی مرحوم سے باقاعدہ درس تو نہیں لیا تھا، مگر ان کی صحبت کے فیض یافتہ تھے، تعلیم سے فراغت کے بعد کئی سال تک دارالعلوم کے مشہور رسالہ الندوہ کے اڈیٹر رہے، اور کچھ دنوں تک ندوہ کے اہتمام کے فرائض بھی انجام دیئے تھے۔
غالباً ۱۹۲۰ء میں نواب صدر یارجنگ مولانا حبیب الرحمن خان شروانی مرحوم نے اُن کو آل انڈیا مسلم ایجو کیشنل کانفرنس کے اسسٹنٹ سکر یٹری کی حیثیت سے علی گڑھ بلالیا تھا، جس سے وہ آخر عمر تک وابستہ رہے، مولانا شروانی مرحوم کا قیام امور مذہبی کی صدارت کے سلسلہ میں حیدر آباد میں رہتا تھا، اس لئے کانفرنس کا سارا کام مولانا اکرام اﷲ خان کے ہا تھوں میں تھا، جس کو انھوں نے بڑی خوش اسلوبی سے چلایا، کا نفرنس گزٹ کے اڈیٹر ی کے فرائض بھی وہی انجام دیتے رہے، اور کانفرنس کی تجویزیں اور سالانہ اجلاسوں کی رپورٹیں وغیرہ بھی وہی مرتب کرتے تھے، اور ۱۹۲۰ء سے لے کر ۱۹۵۱ء کامل ۳۰ سال تک کانفرنس انہی کی ذات سے عبارت تھی مرحوم کو ندوۃ العلمأ سے بھی گہرا تعلق تھا، اور وہ ہر زمانہ میں اسکی خدمت انجام دیتے رہے۔
طبعاً نہایت متین، خاموش، کم آمیز اور دنیاوی جاہ وشہرت سے بے نیاز تھے، اسی لئے علمی دنیا میں وہ شہرت حاصل نہ کرسکے، جس کے وہ حقیقتاً مستحق تھے، مگر...