Osama Bin Ehsan, Muhammad Zeeshan
Ashfaq Hussain Farooqi
Department of Computer Science
BCS
COMSATS University Islamabad
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2018
Completed
Computer Science
English
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676719870891
حکیم حبیب الرحمن مرحوم ڈھاکہ
ڈھاکہ کے متعدد دوستوں کے خطوط سے یہ معلوم کرکے بڑا افسوس ہوا کہ بنگال کے جادو نگار ادیب اور نادرۂ روزگار طبیب شفاء الملک حکیم حبیب الرحمن نے یکم ربیع الثانی ۱۳۶۶ھ کی شب میں ضغطہ دم (بلڈ پریشر) کی بیماری میں سنہ قمری سے اڑسٹھ اور شمسی سے چھیاسٹھ برس کی عمر میں دفعتہ وفات پائی، مولانا ظفر احمد صاحب عثمانی تھانوی اپنے والا نامہ میں لکھتے ہیں:
’’آپ کو وفیات لکھنے میں ملکہ ہے ایک اور وفات نامہ معارف میں لکھ دیجیے، آپ کے اور میرے مخلص دوست حکیم حبیب الرحمن صاحب کا یکم ربیع الثانی ۱۳۶۶ھ مطابق ۲۳؍ فروری ۱۹۴۷ء کی شب میں دفعتہ بلڈ پریشر بڑھ جانے سے انتقال ہوگیا، اناﷲ۔
مرحوم حضرت حکیم الامت تھانویؒ کے ابتدائی صرف ونحو کے شاگرد اور بڑے عاشق تھے، علامہ شبلی کے دوستوں میں تھے، مسلم لیگ کی جب بنیاد ۱۹۰۶ء میں ڈھاکہ میں رکھی گئی اور نواب سر سلیم اﷲ خان اس کے صدر ہوئے تو مرحوم جوائنٹ سکریڑی ہوئے تھے، علم طب حکیم عبدالمجید خان صاحب سے حاصل کیا، اور اس میں کمال کا درجہ پایا، بنگال میں اس وقت ان کے درجہ کا کوئی طبیب نہیں سنا گیا، ڈھاکہ میں طبیہ کالج قائم کیا، اور بڑی ہمت سے اس کو چلانے سے گورنمنٹ نے شفاء الملک کا خطاب دیا، جس کو ( لیگ کی تحریک کی بنا پر) ستمبر میں واپس کردیا‘‘۔
ان کے اس کالج سے بہت سے اطبا پیدا ہوئے اور اب بھی سلسلہ درس جاری ہے اور خدا کرے برابر جاری رہے۔
مولانا شبلی مرحوم مسلم ایجوکیشنل کانفرنس کے سالانہ اجلاس کے سلسلہ میں ۱۹۰۶ء میں ڈھاکہ تشریف لے گئے تھے، وہاں سے دو دوستوں کے نام ہم لوگوں کے لیے تحفہ میں اپنے ساتھ لائے، ایک کا نام مرزا فقیر محمد صاحب...