Zahra Nauman, Sohaiba Iqbal.
Majid Iqbal Khan
Department of Computer Science
BS
COMSATS University Islamabad
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2007
Completed
Computer Science
English
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676720119103
درد کا حد سے گزرنا ہے دوا ہو جانا
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امّا بعد فاعوذ بااللہ من الشیطن الرجیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
معزز اسا تذہ کرام اور میرے ہم مکتب ساتھیو!السلام علیکم! آج مجھے جس موضوع پر گفتگو کرنی ہے وہ ہے:’’درد کا حد سے گزرنا ہے دوا ہو جانا ‘‘
جنابِ صدر!
دکھ درد، تکلیف ہم معنی الفاظ ہیں، زندگی میں ہر شخص کوکسی نہ کسی موقع پر رنج وغم اور دکھ و تکلیف سے واسطہ پڑتا ہے خوشیاں روٹھ جاتی ہیں، رنج و الم کے بادل گھٹائیں بن کر برسنا شروع ہو جاتے ہیں گھر کے آنگن میں نوید ومسرت کی چاندنی بکھیرنے والا قمر گہنا جاتا ہے۔
صدرِ ذی وقار!
زندگی کے نشیب وفراز سے انسان ہمکنارر ہتا ہے۔ افراط و تفریط کا سلسلہ شروع رہتا ہے، کامیاب انسان وہ ہے جوایسے حالات میں مستقل مزاج رہتا ہے ان بوقلمونیوں سے اس کے پائے استقلال میں لغزش نہیں آتی اور یوں اس کی زندگی کی گاڑی رواں دواں رہتی ہے۔بقول غالبؔ
رنج سے خوگر ہوا انساں تو مٹ جاتا ہے رنج
مشکلیں اتنی پڑیں مجھ پر کہ آساں ہو گئیں
صدرِ محترم!
جب کوئی چیز حد سے بڑھ جاتی ہے، اپنی انتہا کو پہنچ جاتی ہے تو اس کا وجود عنقا ہو جاتاہے اس کی حیثیت بدل جاتی ہے اس کے نفع نقصان کا تصور تبدیل ہو جاتا ہے۔ اس کے مضر اثرات مصلح ہو جاتے ہیں اس میں یکسر تبدیلی آجاتی ہے اور ایّام کے ساتھ ساتھ وہ قصہ پارینہ بن جاتی ہے۔
محترم سامعین!
رات اپنی انتہا کو پہنچتی ہے تو بادِ نسیم صبح کے حیات بخش جھونکوں سے آشنا ہے۔ دن اپنی بلندیوں کومس کرتا ہے تو قمر کی برووت بھری چاندنی قلب و ذہن کی طراوت کا باعث بنتی...