Raja Zain Tariq
Mah-A-Mobeen
Department of Management Sciences
MBA
COMSATS University Islamabad
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2016
Completed
Management Sciences
English
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676720569131
ڈاکٹر سید فرید احمد برکاتی
ڈاکٹر سید فرید احمد برکاتی نے یکم جولائی ۲۰۰۷ء کو داعی اجل کو لبیک کہا، انا ﷲ وانا الیہ راجعون۔
ڈاکٹر صاحب کے جد امجد مولانا حکیم برکات احمد صاحب اپنے زمانے کے مشہور فاضل، یگانہ استاد اور علوم عقلیہ و حکمیہ میں سرآمد روزگار تھے، یہ بہار سے آکر ریاست ٹونک میں آباد ہوگئے تھے، ٹونک کے والی نے بڑی قدردانی کی اور اپنا خصوصی معالج مقرر کیا، علوم عقلیہ کی طرح طبابت بھی اس خانوادے کا امتیاز تھا، اس میں کئی نامور طبیب گزرے ہیں، ڈاکٹر فرید احمد کے والد بزرگوار شفاء الملک مولانا سید ظہیر احمد برکاتی بھی ایک حاذق طبیب اور ریاست کے نواب صاحب کے معالج خاص تھے۔
یادش بخیر حکیم محمد سعید بانی ہمدرد دواخانہ کراچی کے دست راست اور راقم کے مخلص کرم فرما جناب مسعود احمد برکاتی صاحب اسی خانوادے کے گوہر ناب ہیں، ڈاکٹر فرید احمد اپنی خاندانی ذہانت، علم و فضل، شرافت، ملنساری اور سخاوت کے حامل تھے، آٹھ برس کی عمر میں قرآن مجید حفظ کیا، دارالعلوم خلیلیہ نظامیہ ٹونک سے ابتدائی اور دینی تعلیم حاصل کی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے عربی میں ایم اے کیا اور اول پوزیشن حاصل کی، پھر راجستھان یونیورسٹی سے اردو میں ایم اے اور پی ایچ ڈی کیا اور یہیں تدریسی خدمات انجام دے کر ۲۰۰۲ء میں سبک دوش ہوئے۔
ان کا تحقیقی مقالہ ’’فرہنگ کلیات میر‘‘ ۱۹۸۸ء میں شائع ہوا تھا، اسی زمانے میں پورے ملک میں مولانا ابوالکلام آزاد صدی تقریبات منائی جارہی تھیں، راجستھان یونیورسٹی کے شعبہ اردو فارسی میں بھی مولانا پر سمینار ہوا تھا، اس میں شرکت کے لیے گیا تو ڈاکٹر فرید صاحب سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے اپنی کتاب معارف میں تبصرے کے لیے عنایت کی، اس سے ان کی محنت اور لغت میں مہارت...