Khalida Noureen
Muhammad Mushtaq
Department of Mathematics
BS
COMSATS University Islamabad
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2009
Completed
Mathematics
English
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676720762818
ڈاکٹر رادھا کرشنن
ڈاکٹر رادھا کرشنن گزشتہ ماہ اس دار فانی کو چھوڑ گئے، علم و فن کے فروغ دینے میں ان کا نام رابندرناتھ ٹیگور، جسے۔ سی۔ بوس۔، اور سی۔ وی۔ رمن جیسی قدآور شخصیتوں کے ساتھ لیا جائے گا ان کی وفات سے اس ملک میں بیسویں صدی کا ایک زریں علمی عہد ختم ہوگیا۔
وہ ہندو ادب کے بہت بڑے شارح تھے، فلسفہ میں بھی ان کا علم بہت گہرا تھا، اس لئے ہندو مذاہب کے عقائد و تفکرات میں فلسفیانہ موشگافی کرتے رہے، وہ گسان جیمس وارڈ، ولیم جیمس اور برٹنڈ رسل کے فلسفے سے متاثر تھے، تو خود ان کی علمی گہرائی اور فلسفیانہ ژرف نگاہی کا اعتراف طامسن من اور ایچ جی۔ ویلس جیسے مشاہیر نے کیا، کلکتہ، میسور اور مدارس کی یونیورسٹیوں میں استاد رہنے کے بعد آکسفورڈ یونیورسٹی کے بھی پروفیسر رہے، اندھرا اور بنارس یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر بھی بنائے گئے، بیرونی ممالک نے بھی مختلف قسم کے اعزاز اور انعامات سے نوازا جس سے ہندوستان کی عظمت و فضیلت میں بھی اضافہ ہوا، ان کی متعدد تصانیف میں ایک کتاب ’’مذہب کی حکومت جدید فلسفہ‘‘ پر ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ جدید فلسفہ خود مذاہب سے متاثر ہے، وہ بڑے خوش بیان اور باوقار مقرر بھی تھے بولتے تو معلوم ہوتا کہ فضا میں سیم وزر کی آواز کھنک رہی ہے اسی کے ساتھ سامعین محسوس کرتے کہ ان سے اخلاق اور روحانیت کا پیام مل رہا ہے۔
پنڈت جواہر لال نہرو ان کی قابلیت اور اعلیٰ سیرت سے متاثر تھے، اس لئے ان کو علم کی سند سے اٹھا کر سیاست کی مسند اعلیٰ پر بٹھایا، وہ پہلے نائب صدر جمہوریہ ہند پھر صدر بنائے گئے، جس سے خود ان دونوں عہدوں میں وزن اور وقار پیدا ہوگیا، افلاطون فلسفی حکمران کو پسند کرتا تھا،...