Mahboob Alam
Mohsin Jamil Butt
Department of Meteorology
MS
COMSATS University Islamabad
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2008
Completed
Meteorology
English
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676720788192
ڈاکٹر شرف الدین اصلاحی مرحوم
پروفیسر امیر حسن عابدی اور پروفیسر عبدالقوی دسنوی کا غم کم نہ تھا کہ جناب شرف الدین اصلاحی کے سانحہ ارتحال کی خبر دارالمصنفین اور پوری علمی دنیا کو سوگوار کرگئی۔ اِناﷲ وَ اِنا اِلَیہ رَاجِعُون۔
ڈاکٹر شرف الدین اصلاحی اعظم گڑھ کی مردم خیز سرزمین سے اٹھے، ان کا مولد موضع سنجرپور ہے، مدرسۃ الاصلاح میں تعلیم حاصل کی، مدرسۃ الاصلاح کو اپنے جن فرزندوں پر ناز ہے اور یہ تعداد میں کم نہیں، ان میں ایک یقینا شرف الدین اصلاحی مرحوم بھی تھے، الاصلاح کی تاریخ پر گہری نظر رکھنے والوں نے اس کے مختلف ادوار تقسیم کیے ہیں، اس میں عہد زریں کی نمائندگی کرنے والوں میں بھی اصلاحی مرحوم کا نام شامل ہے یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اصلاحیوں میں ان کی ذہانت سب سے نمایاں تھی۔
سنجرپور اور اعظم گڑھ کے اس لائق فرزند کو گروش روزگار نے پاکستان پہنچا دیا، کراچی میں رہ کر اصلاحی مرحوم کی ذہانت کے ساتھ ان کی مشکل پسند طبیعت کا بھی ظہور اس طرح ہوا کہ انہوں نے لسانیات کے موضوع پر تحقیق کے لیے سندھی زبان کا انتخاب کیا، سندھی زبان سیکھی اور ذراسی مدت میں اردو سندھی کے روابط کے رموز و اسرار فاش کرنے کے لائق ہوگئے، پی ایچ ڈی کے لیے ڈاکٹر رضی الدین صدیقی اور ڈاکٹر غلام مصطفی خاں کی خواہش و فرمائش، اصلاحی صاحب کے لیے سخت آزمائش تھی، بقول ان کے ’’لسانیات میرا خاص مضمون نہ تھا اور سندھی سے میں ناآشنائے محض تھا، اس حالت میں اردو سندھی کے لسانی روابط پر تحقیقی کام کا بیڑا اٹھانا بڑی جسارت کی بات تھی‘‘ اصل بات یہ ہے کہ وہ چیلنجوں پر یقین کرنے والے تھے اور اپنی ہمت و محنت سے وہ بار عظیم کو اٹھانے میں کامیاب بھی ہوتے تھے، ہم...