Asad Asrar Qureshi, Usman Javed, Syed Mehmood Ali Shah
Farmanullah Jan
Department of Physics
BS
COMSATS University Islamabad
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2009
Completed
Physics
English
2021-02-17 19:49:13
2023-01-08 18:21:03
1676720850524
پروفیسر محمد الیاس برنی
افسوس ہے کہ گذشتہ مہینوں میں دنیائے علم و ادب کی دو نامور شخصیتیں پروفیسر محمد الیاس برنی اور خلیفہ عبدالحکیم ہم سے جدا ہوگئے، پروفیسر الیاس برنی علی گڑھ کالج کے نامور فرزند تھے، حصول تعلیم کے بعد کالج ہی میں معاشیات کے لکچرار ہوگئے تھے، پھر دارالترجمہ کے رکن کی حیثیت سے حیدرآباد چلے گئے اور کچھ دنوں تک اس کے ناظم بھی رہے، پھر جامعہ عثمانیہ میں معاشیات کے استاد مقرر ہوگئے، اور اسی عہدہ سے سبکدوش ہوئے، تعلیم و تدریس کے ساتھ تالیف و تصنیف کا سلسلہ بھی برابر جاری رہا، جامعہ عثمانیہ کے لیے معاشیات کی کئی کتابیں لکھیں، اس فن کو اردو میں سب سے پہلے ان ہی نے روشناس کیا تھا، ان کی پہلی تصنیف علم المعیشت ایک زمانہ میں بہت مشہور تھی۔ شعر و ادب کا مذاق بھی رکھتے تھے، معارف ملت، جذبات فطرت اور مناظر قدرت کے نام سے کئی حصوں میں اردو نظموں کا ایک نہایت عمدہ انتخاب مرتب کیا تھا جو بہت مقبول ہوا۔
مذہبی ذوق ابتداء سے تھا جو عمر کے ساتھ بڑھتا گیا اور آخر میں مذہب و تصوف کا بڑا غلبہ ہوگیا تھا اور ان کی ساری قلمی کوششیں اسی کے لیے وقف ہوگئی تھیں، انھوں نے مختلف مذہبی موضوعات پر مفید کتابیں لکھیں، ان کا سفرنامۂ حج، صراط الحمید خاص طور پر مقبول ہوا، قادیانی مذہب کے نام سے ایک ضخیم کتاب لکھی تھی جس میں مرزا غلام احمد قادیانی اور دوسرے قادیانی اکابر کی تحریروں سے اس مذہب کی حقیقت ظاہر کی گئی تھی، یہ کتاب اتنی مقبول ہوئی کہ اس کے کئی ایڈیشن شائع ہوئے اور ہر ایڈیشن پہلے ایڈیشن سے بڑھ کر تھا، ان کی چھوٹی بڑی تصانیف کی تعداد دو درجن سے زیادہ ہوگی، اﷲ تعالیٰ اس شیدائے علم و دین کو اپنی رحمت...