Ghafoor, Sumaira
MS
Institute of Business Administration
Private
Karachi
Sindh
Pakistan
2017
54
Economics
English
CallNo: 332.4109
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676720932640
فرد قائم ربط ملت سے ہے تنہا کچھ نہیں
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امّا بعد فاعوذ بااللہ من الشیطن الرجیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
معزز سامعین اور میرے ہم مکتب ساتھیو! آج مجھے جس موضوع پر لب کشائی کی سعادت حاصل ہورہی ہے وہ ہے:’’فرد قائم ربط ملت سے ہے تنہا کچھ نہیں ‘‘
صدرِذی وقار!
فرد ملت کی بنیادی اکائی ہے ،فرد ہے تو ملت ہے، فرد ہے تو قوم کا وجود ہے، فرد ہے تو اس کائنات کی رنگینیاں ہیں، فرد ہے تو اس کا ئنات کی رعنائیاں ہیں ، فرد ہے تواس گیتی کے گلشن میں بہار ہے، فرد ہے تو اس گلستانِ ہستی میں نکھارہے۔
جنابِ صدر!
یہ مصرع ہمیں اتحاد کا درس دے رہا ہے۔ہمیں اتحاد کی بابت آگاہ کر رہا ہے، فردکا وجود ہی اتحاد کی بدولت قائم ہے، اتحادکا لفظ ہے ہی بڑی جاذبیت کا حامل ، یہ جس فقرے میں آ جائے اس کے معنی میں حسن پیدا ہو جاتا ہے، چند اینٹیں متحد ہو جائیں تو مکان کی تعمیر ہو جاتی ہے، چند قطرے متحد ہو جائیں تو بحر بے کنار کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔
صدرِ ذی وقار!
اتحاد جس صورت میں بھی موجود ہو قابل تحسین تصور کیا جاتا ہے، جوقوم آپس میں مربوط ہوتی ہے وہ ہر لحاظ سے خوش و خرم ہوتی ہے، اس کی فضاؤں میں آلودگی کا زہر نہیں ہوتا، اس کے کھلیانوں میں غیر نافع بوٹیاں نہیں اگتیں، اس کے شجر سایہ دار خزاں آشنا نہیں ہوتے ، اس کے میدان ویران نہیں ہوتے ، اس کے ہسپتال آباد نہیں ہوتے۔
جنابِ صدر!
اسلام میں اتحادِ ملی پر بڑا زور دیا گیا ہے، حدیث پاک میں ہے کہ مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، مسلمان مسلمان کوگالی نہیں دیتا، مسلمان مسلمان کو برا بھلا نہیں...