Munazzah Nawaz
Virtual University of Pakistan
Public
Lahore
Punjab
Pakistan
2018
Completed
Software Engineering
English
http://vspace.vu.edu.pk/detail.aspx?id=185
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676720987544
زبان کا غلط استعمال
اللہ تعالیٰ خالق ہے اور بقیہ تمام کائنات مخلوق ہے، کوئی فلکی مخلوق ہے، کوئی ارضی مخلوق ہے، کوئی فضائی مخلوق ہے ،مخلوق کا دائرہ کار وسیع ہے لیکن ان جملہ مخلوقات میں اشرف المخلوقات کا تاج اللہ تعالیٰ نے انسان کے سر پر سجایا ہے۔ انسان کو عظمت و رفعت بخشی، انسان کو بلندیوں کی معراج پر پہنچایا۔ اس کا سبب گوشت پوست نہیں تھا، اس کی وجوہات نفاست ولطافت نہیں تھیں۔ یہ اعزاز لحیم اور شحیم ہونے کی بناء پر ودیعت نہیں کیا گیا تھا۔ اس اعزاز کا سبب زبان بنی جواس کو دیگر مخلوقات سے متاثر کرتی ہے۔
انسان زبان سے تلاوت کرتا ہے، زبان سے نعت پڑھتا ہے، زبان سے راہ و ہدایت کی ترجمانی کرتا ہے۔ زبان سے کلمہ پڑھتا ہے، زبان سے اسلام کی تبلیغ کرتا ہے، زبان سے صداقت و دیانت کا اظہار کرتا ہے، انسان کی یہ صفات اسے حقیقت شناس انسان بنا دیتی ہیں، انسان کو معاشرے کے لیے انعام بنا دیتا ہے، اس کی عظمت کو چار چاند لگا دیتی ہے، یہاں تک کہ انسان کوفرشتوں سے بھی عظیم بنادیتی ہے۔ بقول حالیؔ:
فرشتے سے بہتر ہے انسان بننا
مگر اس میں پڑتی ہے محنت زیادہ
اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک ِمیں ارشاد فرمایا کہ ’’لوگوں سے اچھے طریقے سے گفتگو کرو‘‘ قرآنِ پاک میں جس طرح نماز کے بارے میں حکم ہے، جس طرح زکوٰۃ کے بارے میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے، جس طرح روزوں کے بارے میں حکمِ ربّانی ہے، بالکل اسی طرح زبان کے استعمال کا بھی ذکر ہے، نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ اور دیگر عبادات کی بجا آوری سے جس طرح انسان کی زندگی میں نکھار آتا ہے اسی طرح زبان کے صحیح استعمال سے بھی اس کے جملہ لمحات ِزیست مرصعّ ومزیّن ہوجاتے ہیں، اور وہ اپنی زندگی...