Naveed Akhtar
Virtual University of Pakistan
Public
Lahore
Punjab
Pakistan
2018
Completed
Software Engineering
English
http://vspace.vu.edu.pk/detail.aspx?id=225
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676720999792
فضول خرچی ایک برائیفضول خرچی ایک برائی
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امّا بعد فاعوذ بااللہ من الشیطن الرجیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
معزز سامعین اور میرے ہم مکتب ساتھیو!
آج مجھے جس موضوع پر اظہار خیال کرنا ہے وہ ہے:’’فضول خرچی ایک برائی ‘‘
صدرِذی وقار!
دولت اگر حلال ذرائع سے میسر آجائے تو وہ ایک نعمت غیر مترقبہ سے کم نہیں ہے، دولت کے حصول کی خاطر انسان شب وروز ایک کر دیتا ہے، دن رات محنت کرتا ہے، انتھک جدوجہد کرتا ہے، غیر معمولی مساعی کرتا ہے، اس کی جملہ توانائیاں صرف اور صرف اس مقصد کی خاطر صرف ہوجاتی ہیں اور پھر ایک وقت ایسا آتا ہے کہ وہ شہر خاموشاں کا رخ کر لیتا ہے۔
محترم صدر!
مال و دولت کمانے کے لیے خون پسینہ ایک کرنا پڑتا ہے اور خواہ کتنا خرماں نصیب ہے وہ شخص جو اللہ تعالیٰ کے اس انعام کو بے دریغ خرچ کرتا ہے۔ لہو و لعب میں اپنی کمائی ضائع کر دیتا ہے۔ عیش وعشرت میں زندگی گزارتا ہے اور اس طرح اس کے لمحات حیات گزرتے رہتے ہیں۔ فضول خرچ انسان نہ صرف اپنا نقصان کرتا ہے بلکہ اپنے خویش و اقارب کے لیے سم قاتل ثابت ہوتا ہے۔
صدرِذی وقار!
ارشادِ باری تعالیٰ ہے کہ بے شک فضول خرچ شیطان کے بھائی ہوتے ہیں اسی طرح دیگر مقام پر آیا ہے کہ شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے اور دشمن کا بھائی بھی دوست نہیںہوسکتا اس سے بھلائی کی توقع نہیں کی جاسکتی اور پھر مسلمان ہونے کے ناتے فضول خرچی نہ صرف عیب ہے بلکہ گناہ بھی ہے اور مسلمان کبھی گناہ کو پسند نہیں کرتا۔ ہمیشہ ایسے ذرائع استعمال کرتا ہے کہ جس سے اس کو سکون میسر آئے اور روحانی تازگی نصیب ہو، فضول خرچ بھی طمانیت...