Mobeen Ul Haq
Virtual University of Pakistan
Public
Lahore
Punjab
Pakistan
2019
Completed
Software Engineering
English
http://vspace.vu.edu.pk/detail.aspx?id=278
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676721013135
ڈاکٹر شانتی سروپ
ڈاکٹر شانتی سروپ بڑی خاموشی سے اس دنیا سے رخصت ہوگئے، شخصیت پر نام اگر اثر انداز ہوتا ہے تو ڈاکٹر صاحب اس کا ایک سچا نمونہ تھے، سکوت و سکون کا پیکر، ہمیشہ ریشم و شبنم کی طرح بزم اور صہبا و نسیم کی مانند خراماں۔
جناب سید صباح الدین عبدالرحمن مرحوم کے زمانہ میں وہ اکثر دارالمصنفین آتے، مولانا ضیاء الدین اصلاحی مرحوم سے بھی یہی تعلق رہا، کبھی کبھی وہ اس خاکسار کے کمرے میں بھی تشریف لاتے اور یہ صرف اس وضع داری کے پاس میں جس پروہ برسوں سے عمل پیرا تھے، ہمارے یہ دونوں بزرگ ان کا جس عزت و محبت سے استقبال کرتے اس سے اندازہ ہوتا کہ ڈاکٹر صاحب فضل و کمال کی نعمت سے مالا مال ہیں اور جب برسوں پہلے ان کو دارالمصنفین کا رفیق اعزازی بنایا گیا تو یہ احساس اور قوی ہوگیا کیوں کہ دارالمصنفین کی تاریخ میں وہ پہلے غیرمسلم تھے جن کو اس علمی اعزاز سے نوازا گیا۔
مدت سے ان کی آمد کا یہ سلسلہ موقوف رہا اور جب ان کی خبر ملی تو اس طرح کہ وہ اس دنیا میں چلے گئے جہاں سے اب کبھی واپس نہ آئیں گے۔
ان کا ذکر چلا تو معلوم ہوا کہ انہوں نے بڑی خاموشی سے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ علمی انہماک میں گزارا، خاص موضوع ہندوستان کی ثقافتی تاریخ تھا، جس میں انہوں نے کئی ایسی کتابیں مرتب کیں جو اپنے موضوع پر گہرے مطالعہ اور سچے تجزیے کی وجہ سے ہندوستان اور باہر کے ملکوں میں قدر و منزلت کے ساتھ قبول کی گئیں، جیسے آرٹس اینڈ کرافٹس آف انڈیا اینڈ پاکستان، ۵۰۰۰ یرس آف انڈیا آرٹس اینڈ کرافٹس آف انڈیا اینڈ پاکستان، فلورا اینڈ فونا ان مغل آرٹ، مغل آرٹ اے اسٹڈی ان ہینڈی کرافٹس، اس...