Samee Ullah
Virtual University of Pakistan
Public
Lahore
Punjab
Pakistan
2019
Completed
Software Engineering
English
http://vspace.vu.edu.pk/detail.aspx?id=328
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676721024767
یہ وہ دعا ہے جو والدین نے سب سے پہلے سکھائی تھی۔ والدہ محترمہ جب بھی کھانا دیتی تھیں تو پہلے یہی پوچھتی تھیں کہ دعا پڑھ لی؟ والد محترم تو جلی حروف میں یہ دعا پڑھتے اور کھانا شروع کرتے ۔ یہ ہے پرانے وقتوں میں سکھانے کا انداز ۔ دعا کا تو ذکر آ گیا ورنہ ہر گھر میں بڑی بوڑھیاں تربیت کے یہی گر اختیار کرتی تھیں اور اس کے نتائج بھی شاندار رہتے تھے۔ انتساب والدین کے نام کرنے کا مقصد یہ ہے کہ خدا کی حمد و ثنا اور خاتم النبیین ؐ، رحمت اللعالمیؐن پر درود و سلام کے بعد اپنے اپنے والدین کو یاد کیجیے۔ اگر وہ حیات ہیں تو ان کی درازی عمر کے لیے دعا کیجیے اور اگر اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں تو ان کے لیے دعا کیجیے کہ اے رب ہمارے والدین کی قبروں کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے اور ان کے لیے جنت کی راہیں آسان بنا دے۔ آمین ثم آمین۔
فکر اقبال متعدد صفات سے متصف ہے۔ اقبال نے اپنے افکار کی پرورش کے لیے اردو اور فارسی شاعری کا ذریعہ اختیار کیا ۔ دونوں جگہ اقبال کی شاعری کا نکتہ توحید، رسالت اور امت مسلمہ کی بیداری رہا۔ اس کے لیے اقبال کبھی خودی کا راستہ سجھاتے دکھائی دیتے ہیں تو کہیں شاہین و عقاب کہہ کر نو جوانوں کا لہو گرماتے ہیں۔ کبھی جذبہ حریت بیدارکرتے دکھائی دیتے ہیں تو کبھی غیرت کو بڑی چیز قرار دے کر حوصلہ بلند کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ میر کارواں کو دل نوازی کا درس دیا تا کہ عوام نہ تو حرم سے بدگماں ہو اور نہ ہی کارواں سے ٹوٹنے کا خیال اس کے دل میں جگہ پاسکے۔ رخت سفر کے لیے میر کارواں کو درس دیا کہ وہ...