Zainab Bibi
Virtual University of Pakistan
Public
Lahore
Punjab
Pakistan
2019
Completed
Software Engineering
English
http://vspace.vu.edu.pk/detail.aspx?id=382
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676721038970
لیاقت علی خان
ماہ گزشتہ میں یہ خبر ہند اورپاکستان میں خصوصاًاوردوسرے ملکوں میں عموماً نہایت دکھ اوررنج کے ساتھ سنی گئی کہ پاکستان کے وزیراعظم جناب لیاقت علی خان ۱۶/اکتوبر کی شام کو چاربجے کے قریب راولپنڈی میں ایک عظیم اجتماع کو خطاب کرتے ہوئے بڑی سفاکی اوربے دردی کے ساتھ شہید کردیے گئے۔انا اﷲ واناالیہ راجعون۔
بعض لوگ اس قسم کے ہوتے ہیں کہ ان کی طبعی صلاحیتیں اورفطری خوبیاں کوئی مناسب ماحول نہ ملنے کی وجہ سے گوشۂ خمول وگمنامی میں پڑی سوتی رہتی ہیں یہاں تک کہ عمر کا ایک طویل حصہ اسی طرح بسر ہوجاتاہے لیکن پھریکایک کوئی مناسب ماحول پیداہوتاہے اور ان صلاحیتوں کے ظہور و بروئے کار آنے کے مواقع پیداہوتے ہیں اوروہ ہی شخص جسے کم آدمی جانتے تھے ایک روز صبح کو اٹھتا ہے توفضا اس کی شہرت وناموری کی داستانوں سے معمور نظر آتی ہے۔شہید مرحوم بھی اسی قسم کی ایک عظیم شخصیت کے انسان تھے۔ وہ یوپی کے ضلع مظفر نگر کے ایک معمولی سے قصبے میں پیداہوئے، الٰہ آباد اورعلی گڑھ میں تعلیم پانے کے بعد ولایت چلے گئے، وہاں سے آکر اگرچہ وہ نوکری بڑی سی بڑی کرسکتے تھے لیکن ان کی طبیعت کواس سے میل نہ تھا۔قوم کی خدمت کاجذبہ شروع سے ہی رکھتے تھے لیکن مزاج میں انقلاب پسندی اورہنگامہ آفرینی بالکل نہ تھی، اس لیے حصول آزادی کی ان تحریکوں سے الگ رہے جن سے وابستگی حکومت وقت کے خلاف غیرقانونی بغاوت وسرکشی کے ہم معنی سمجھی جاتی تھی اورآئینی طریقہ پر ملک اورقوم کی خدمت کی راہ پرگامزن ہوگئے۔ چنانچہ اس سلسلہ میں وہ ایک طرف آل انڈیا مسلم ایجوکیشن کانفرنس سے وابستہ رہے اوردوسری طرف یوپی کونسل میں قومی نقطہ خیال کی وضاحت وترجمانی کرتے رہے، اس حیثیت سے ان کی شہرت یوپی کے ایک مخصوص تعلیم یافتہ طبقہ...