عذرا مريم
محمد الطنطاوي
Department of Tafseer & Quranic Sciences
Mphil
International Islamic University
Public
Islamabad
Pakistan
2012
Completed
156ص
Quranic Sciences
Arabic
Available at Dr Hamidullah Library,Islamic Research Institute, International Islamic University, Pakistan on T/1519
2021-02-17 19:49:13
2023-02-19 12:33:56
1676721287187
3۔ تحفظ عقل
اللہ تعالیٰ نے جہاں انسان کو لا تعداددوسری نعمتوں سے نوازا ،وہاں عقل وشعور جیسی نعمت سے نواز کر اس پر خاص فضل فرمایا۔ اسی کی بدولت حضرت انسان کو اشرف المخلوقات کا رتبہ ملا۔ اسی کی وجہ سے وہ شر اور خیر میں فرق محسوس کرتا ہے ۔ اسی وجہ سے وہ مکلف بنا اور اللہ تعالیٰ کا نائب، کیونکہ بے عقل اور مجنون کو مرفوع القلم قرار دیا گیاہے ،جیسا کہ قرآن مجیدمیں حکم ربانی ہے
﴿كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آَيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ۔ ﴾237
"اسی طرح تمہارے لیے اپنی نشانیاں بیان کرتا ہے تاکہ تم عقل سے کام لو۔ "
نشہ آور چیزوں میں سے جو عقل و فہم اور شعور کے لئے مہلک ہیں۔ ان میں سے شراب نوشی کو نمایاں مقام حاصل ہے اور دوسری نشہ آور چیزیں انہی کے حکم میں آتی ہیں ۔ زمانہ جاہلیت میں شراب پینے ، پلانے کا رواج عام تھا۔ رسول اللہ ﷺ کی آمد سے امت اور انسانیت کی اصلاح کام شروع ہوا تو جہاں زندگی کے دوسرے گوشوں کی اصلاح کا انتظام ہوا وہاں شراب نوشی کے سلسلے میں بھی رسول اللہ ﷺ نے ہدایات دیں اوراس کے نقصانات بتلائے ۔ قرآن مجید میں شراب نوشی کے مفسدات یوں بیان ہوئے
﴿إِنَّمَا يُرِيدُ الشَّيْطَانُ أَنْ يُوقِعَ بَيْنَكُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاءَ فِي الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ وَيَصُدَّكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ وَعَنِ الصَّلَاةِ فَهَلْ أَنْتُمْ مُنْتَهُونَ۔ ﴾238
"شیطان تو یہ چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے سبب تمہارے میں دشمنی اور رنجش ڈلوادےاور تمہیں اللہ کی یاد سے اور نماز سے روک دے تو تم کو (ان کاموں سے ) باز رہنا چاہیے۔ "
حضرت ابن عمر(م:73ھ) سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا
" كُلُّ مُسْكِرٍ خَمْرٌ وَكُلُّ خَمْرٍ حَرَامٌ۔ "239
"ہر نشہ آور چیز خمر یعنی شراب ہے اور ہر...