نظام الدين الهام الدين
احمد محمد ابو سعدة
Department of Law
Mphil
International Islamic University
Public
Islamabad
Pakistan
2014
Completed
162ص
Fiqh & Law
Arabic
Available at Dr Hamidullah Library,Islamic Research Institute, International Islamic University, Pakistan on T/1713
2021-02-17 19:49:13
2023-02-19 12:33:56
1676721413015
پاکستان سے محبت
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امّا بعد فاعوذ بااللہ من الشیطن الرجیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
معزز اسا تذہ کرام اور میرے ہم مکتب ساتھیو!
آج مجھے جس موضوع پر لب کشائی کی دعوت دی گئی ہے وہ ہے:’’پاکستان سے محبت ‘‘
صدرِذی وقار!
محبت ایک ایسا لفظ ہے جس کے معانی کی خوشبو سے گردونواح کی فضاء معطر ہو جاتی ہے، جس کی بارش کے قطرے نفرت، حسد، بغض کی دھول کو ختم کر کے نکھار پیدا کر دیتے ہیں، جس سے معاشرے میں موجود عداوت ، عصبیت ، اقرباء پروری کے کھلیانوں میں موجود غلاظت کے ڈھیروں سے اُٹھنے والی سرانڈ کاو جود ختم ہو جاتا ہے ،محبت کی آبیاری سے نشوونما پانے والے گلستان جنت کا نمونہ پیش کرنا شروع کر دیتے ہیں اور ہر سو سبزہ ہی سبزہ نظر آتا ہے جو ایک نیک شگون تصور کیا جا تا ہے۔
جنابِ صدر!
میں پاکستان سے محبت کیوں نہ کروں!یہ تو میرے آباؤ اجداد کی کاوش ہے، میں اس کے گلی کوچوں کو حرز جاں کیوں نہ بناؤں یہ تو میرے اسلاف نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے حاصل کیا ہے، مجھے اس کی فضاؤں سے، مجھے اس کی ہواؤں سے، مجھے اس کے گلستانوں سے، مجھے اس کے بیابا نوں سے، مجھے اس کے کھیتوں کھلیانوں سے، الغرض مجھے اس کے ذرے ذرے سے پیار ہے۔
معزز سامعین!
پاکستان میراوطن ہے، پاکستان میر ا دیں ہے، پاکستان میرا گھر ہے، پاکستان کی مٹی مجھے جان سے بھی زیادہ عزیز ہے، ایسا کیوں نہ ہو، میں مسلمان ہوں میرا ایمان ہے کہ وطن کی محبت ایمان سے ہے۔ وطن سے محبت کر کے، پاکستان سے محبت کر کے جہاں میں بحثیت انسان اپنا فرض ادا کر رہا ہوں وہاں اپنادینی فریضہ بھی پورا کر...