Sidra Shahbaz
Bushra Khalid
Department of Environmental Science
BS
International Islamic University
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2013
Completed
12
Environmental Sciences
English
BS 551.6 SIM
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676721553881
لال بہادر شاستری
پنڈت جواہر لال نہرو کا غم ابھی فراموش نہ ہوا تھا کہ ملک نے ایک اور لعل بے بہا کھودیا، شری لال بہادر شاستری کی موت ہندوستان کا عظیم ترین حادثہ ہے۔ ان کی موت سے ہندوستان ایک ایسے فرزند سے محروم ہوگیا جس کی تلافی مدتوں نہ ہوسکے گی، انھوں نے ملک و قوم کی خاطر غریب الوطنی میں جان دی اور مرنے سے پہلے ایک ایسا کارنامہ انجام دے گئے جو ہند و پاک کی تاریخ میں یادگار رہے گا، مگر افسوس کہ اس کے خوشگوار نتائج اپنی آنکھوں سے نہ دیکھ سکے، پنڈت جواہر لال نہرو کی زندگی ہی میں یہ سوال پیدا ہوگیا تھا کہ ان کے بعد کوئی ایسی شخصیت نظر نہیں آتی جو وزارت عظمیٰ کے بارگراں کو سنبھال سکے، لیکن شاستری جی نے اٹھارہ مہینہ کی مختصر مدت میں یہ ثابت کردیا کہ وہ پنڈت جی کے صحیح جانشین تھے۔ اس قلیل مدت میں بڑے پیچیدہ اور نازک معاملات پیش آئے، لیکن شاستری جی نے اپنے فہم و تدبر اور ہمت و پامردی سے ان کا پورا مقابلہ کیا، معاہدہ تاشقند تو ان کے اور جنرل ایوب کے تدبر کا شاہکار ہے، گو اس سے سب مختلف فیہ مسائل حل نہیں ہوگئے، لیکن ہندوستان اور پاکستان کی ہلاکت خیز جنگ کا خاتمہ ہوگیا، اور صلح و مسالمت کی ایسی فضا پیدا ہوگئی ہے کہ اگر فریقین نے ہوشمندی سے کام لیا تو ہندوستان و پاکستان کے درمیان مصالحت اور دوستی کا خوشگوار دور شروع ہوسکتا ہے۔
شاستری جی بڑے ٹھنڈے دل و دماغ کے اور طبعاً نرم مزاج، صلح جو اور امن پسند انسان تھے، لیکن سختی کے موقع پر سخت اور ہمت و استقلال کا پیکر بن جاتے تھے، انھوں ے اپنی سلامت روی اور ہوشمندی سے ملک کو بڑے نازک حالات سے نکالا، افسوس ہے...