ابرار حسین ساقی
جمیلہ شوکت
Sheikh Zaid Islamic Centre
Mphil
University of the Punjab
Public
Lahore
Punjab
Pakistan
2001
Completed
279ص
Islam
Urdu
Available at Dr Hamidullah Library,Islamic Research Institute, International Islamic University, Pakistan at T/751
2021-02-17 19:49:13
2023-02-19 12:33:56
1676721702646
دورہ فرانس
بھٹو صاحب فرانس کے دورے پر گئے تو صد ر اسکارڈ اسٹینگ نے پیرس کے مضافات میں اپنے فارم ہائوس پر ان کے اعزاز میں ایک پرائیویٹ عشائیہ کا انتظام کیا جس میں دونوں سر براہوںکے خاندانوں سمیت چند دوسرے قریبی احباب شریک تھے ۔یہ ورکنگ ڈنر کے بجاء ایک فیملی گیٹ ٹو گیدر جس کا مقصد تفریخ اور خاندانوں کے درمیان روابط پیدا کرنا تھا ۔کھانے کے بعد اسٹینگ اور بھٹو فارم ہائوس پر چہل قدمی کے لیے نکلے تو راستے میں جگہ جگہ بتیاں روشن دیکھ کر بھٹو صاحب نے کہا’’جناب صدر آپ کے ملک میں بجلی وافر مقدار میں پیدا ہو تی ہے ‘‘مضافات میں بھی روشنی ہے ۔اسٹینگ نے کہا ’’ہم پن بجلی کے ساتھ ساتھ ایٹمی بجلی بھی پیدا کر رہے ہیں ۔بجلی وافرہے لیکن ابھی تک ان مضافات میں بجلی نہیں پہنچا سکے ۔یہاں ایک جنریٹر کی مدد سے بجلی پیدا کی جاتی ہے ۔ان دنوں جنریٹر عام نہیں تھے ۔بھٹو صاحب نے دیکھنے کا اشتیاق ظہار کیا ۔صدر انہیں لے کر جنریٹر روم میں چلے گئے جو اتفاق سے قریب ہی بنا ہوا تھا ۔بھٹو صاحب نے جنریٹر کو بڑی دلچسپی سے دیکھا نیز اس کی کارگردی اور انجن کے بارے میں سوالات پوچھے جو آپریٹر نے انہیں بریف کیا ۔اس مشین میں بھٹو صاحب کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے اسٹینگ نے کہا ’’جناب ایسا ہی ایک جنریٹر آپ کے ساتھ پاکستان جائے گا جو میری فیملی کی طرف سے آپ کی فیملی کے لیے ایک چھوٹا سا تحفہ ہے ۔
بھٹو مسکرائے اور گرمجوشی سے شکریہ ادا کیا اور دھیرے سے بولے ۔’’جناب صدر میں ایک غریب ملک کا وزیر اعظم ہوں ۔میرے ملک میں بجلی کی بہت کمی ہے ۔بجلی نہ ہو نے کی وجہ سے انڈسٹری نہ ہو نے...