Ali Raza
Rooh-Ul-Amin
Department of Media and Communication
BS
International Islamic University
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2013
Completed
36
Media and Communication Studies
English
BS 302.23 ALS
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676721806765
مولانا سید اسعد مدنی ؒ
افسوس صد افسوس کہ ۶؍ فروری کو مولانا اسعد مدنی نے داعی اجل کو لبیک کہا، اناﷲ وانا الیہ راجعون، ان کی وفات قوم و ملت کا بڑا خسارہ ہے۔
راقم نے انہیں کئی بار دیکھا اور اس حال میں دیکھا جب وہ صحت مند، توانا، تروتازہ، متحرک اور جوش عمل سے سر شار تھے لیکن ملاقات کا شرف دو تین بار ہی حاصل ہوا، مارچ ۱۹۸۸ء میں ان کے والد بزرگوار مولانا سید حسین احمد مدنیؒ پر مسجد عبدالنبی نئی دہلی میں سمینار ہوا تھا جس کے کنویز ڈاکٹر رشید الوحیدی مرحوم تھے، اس میں پہلی بار ان سے شرف نیاز حاصل ہوا، بڑی بشاشت اور گرم جوشی سے ملے، آخری بار ۱۹۹۲ء میں سعودی سفارت خانے سے حج بیت اﷲ کا ویزا لینے گیا تو دفعتاً ان پر نظر پڑی، لپک کر ملا، دریافت کرنے پر اپنے کو بتایا تو قریب کی کرسی پر بیٹھنے کے لیے کہا اور کچھ دیر تک باتیں کیں، غالباً بیماریوں کا سلسلہ شروع ہوچکا تھا، اس لیے مجھے بہت مضمحل اور بجھے بجھے سے نظر آئے۔
مولانا اسعد صاحب ۵؍ نومبر ۲۰۰۵ء کو وہیل چیئر سے گرگئے، سر اور دماغ میں چوٹ آئی، عصر کی نماز کی تیاری کررہے تھے کہ بے ہوش ہوگئے اور دہلی کے اپولو اسپتال میں داخل کیے گئے جہاں تین ماہ تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد ۶ فروری کو ہزاروں لاکھوں عقیدت مندوں کو سوگوار اور اشک بار چھوڑ کر رفیق اعلا سے جاملے۔
اس وقت مسلمان بڑی ابتلا اور کشمکش کے دور سے گزر رہے ہیں، ملی قیادت کا میدان مولانا حفظ الرحمان مرحوم کے بعد ہی سے خالی چلا آرہا تھا، مولانا اسعد کی جرأت و بے باکی سے اس کی تلافی ایک حد تک ہوئی مگر ان کے اٹھ...