Arslan Shafqat
Syed Haseeb Sajjad
Department of Technology Management
BBA
International Islamic University
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2011
Completed
42
Technology Management
English
BS 658.4038
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676721887767
فراقؔ گورکھپوری
آج کل رگھوپتی سہائے فراق گورکھپوری پر بھی ماتم بپا ہے وہ اس دار فانی سے رخصت ہوئے تو اپنے ساتھ اردو شاعری کی بہت سی رعنائیاں اور جلوہ سامانیاں بھی ساتھ لیتے گئے، فانیؔ، اصغرؔ، جگرؔ اور حسرتؔ کے بعد اردو شاعری کے لال قلعہ کے تخت طاؤس پر بیٹھ کر وہی شاہجہانی کرتے رہے، زبان کی زور آوری، فن کی ہمہ گیری، احساسِ جمال کی مرقع آرائی، رومانیت اور کلاسکیت کی ہم آہنگی غزل گوئی کی آئندہ ساخت و پرداخت میں رہبری، کیفیت و حلاوت کی رنگ آمیزی اور اردو زبان کی بے پناہ محبت کی فراوانی میں وہ یگانۂ روزگار رہے، وہ خود کہہ گئے ہیں:
کچھ درد دے گیا ہوں زمانے کو اے فراقؔ
یہ سوچ کر کہ بعد میں یہ کام آئیں گے
(صباح الدین عبدالرحمن، اپریل ۱۹۸۲ء)