Shahzad Hussain
Imran Muhammad Qureshi
Department of Management Science
MS
International Islamic University
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2018
Completed
47
Management Sciences
English
MS 658.4032 SHE
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676721955665
س طرح دین کی معمولی سوجھ بوجھ رکھنے والے شخص کو ہمارے ہاں عالم دین سمجھ لیا جاتا ہے اسی طرح علامہ اقبال کے چند اشعار یاد کر لینے والے یا اقبال کی شخصیت پر تحقیقی مضمون یا مقالہ لکھنے والے بعض احباب اپنے آپ کو بطور اقبال شناس کہلانے میں دیر نہیں کرتے ۔ ایسے حالات میں کچھ ایسے اسکالرز بھی موجود ہیں جنہوں نے حقیقت میں فکر اقبال کو سمجھا اور دوسروں کو سمجھایا۔ اقبال فہم ہستیوں میں بلا شبہ ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی، ڈاکٹر حسین فراقی ، ڈاکٹر شاہد اقبال کامران اور ڈاکٹر قمر اقبال بہت بڑے نام ہیں۔ اس فہرست میں ایک نام پروفیسر ڈاکٹر عبدالحق کا بھی ہے جنہوں نے ہندوستان میں رہ کر اقبال فہمی کا علم اٹھا رکھا ہے۔ ہندوستان میں فکر اقبال کی شمع روشن کرنا جوئے شیر لانے سے کم نہیں۔ ڈاکٹر محمد عامر اقبال اس لحاظ سے ہدیہ تبریک کے مستحق ہیں کہ انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر عبدالحق جیسے اقبال شناس کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے در وا کرنے کی کوشش کی ہے۔ ان کی زیر نظر کتاب پروفیسر عبد الحق: احوال و افکار جہاں پروفیسر عبد الحق کی زندگی پر روشنی ڈالتی ہے وہاں فکر اقبال کی توسیع و تفسیر کے لیے بھی کار آمد ہے۔ کتاب کی شاندار اشاعت پر میں ڈاکٹر عامر کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔ مجھے یقین کامل ہے کہ ان کی یہ کاوش اقبال شناسی کے میدان میں نو آوردگان کے لیے اہم دستاویز ثابت ہوگی۔
پروفیسر ڈاکٹر مشتاق عادل
صدر شعبہ اردو، یونیورسٹی آف سیالکوٹ