Sehrish Kiran
Fauzia Syed
Department of Business Administration
MA
International Islamic University
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2016
Completed
70
Business Administration
English
MA/MSC 658.3 SEI
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676722297159
ڈاکٹر سید محمد فاروق بخاری
مئی کے آخر یا جون کے شروع میں جناب شوکت حسین کینگ مدیر ماہنامہ الاعتقاد سری نگر کے ایک مکتوب سے یہ معلوم کر کے بڑا دُکھ اور سخت افسوس ہوا کہ ریاست کشمیر کے مشہور صاحبِ علم و قلم پروفیسر ڈاکٹر سید محمد فاروق بخاری طویل علالت کے بعد ۱۹؍ ذی الحجہ ۱۴۱۷ھ؍ ۲۷؍ اپریل ۱۹۹۷ء کو رحلت فرماگئے، یہ اطلاع خود ہی تاخیر سے ملی تھی اور باوجود کوشش کے جون کے معارف میں ان پر نوٹ شایع کرنے کی گنجائش نہیں نکلی۔
بخاری صاحب کی عمر ابھی زیادہ نہ تھی اور ان سے بڑی توقعات وابستہ تھیں مگر موت کا وقت معین ہے، اس میں تقدیم و تاخیر نہیں ہوتی، فاروق صاحب ۲۷؍ جون ۱۹۴۹ء کو پیدا ہوئے تھے، ان کا خاندان علمی، دینی اور روحانی فضیلت کا حامل تھا، ان کے والد بزرگوار مولانا سید محمد قاسم بخاری کو جو ابھی خدا کے فضل سے بقید حیات ہیں مولانا مفتی کفایت اﷲ دہلوی سے شرف تلمذ حاصل تھا۔ موصوف انجمن تبلیغ الاسلام جموں و کشمیر کے صدر اور حنفی عربی کالج سری نگر کے بانی مہتمم ہیں، کشمیر کے اس بخاری خانوادے کانسبی سلسلہ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی سے ملتا ہے مولانا سید عطاء اﷲ شاہ بخاری بھی اسی خاندان کے چشم و چراغ تھے۔
ڈاکٹر مولوی فاروق بخاری کی تعلیم کی ابتدا کشمیر میں ہوئی اور کشمیر یونیورسٹی ہی سے انہوں نے مولوی فاضل کیا، لیکن عربی میں ایم۔اے اور پی۔ایچ۔ڈی کی ڈگری علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے حاصل کی۔ موصوف کا خاص مشغلہ درس و تدریس تھا اور اب وہ امر سنگھ کالج سری نگر میں شعبۂ عربی کے ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ تھے۔ لیکن تصنیف و تالیف کا بھی ان کو اچھا ملکہ تھا۔ کشمیر کی علمی، ادبی، ثقافتی اور مذہبی تاریخ ان کا خاص موضوع...