Asma Aurangzeb
Amber Ferdoos
Department of Sociology
MSc
International Islamic University
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2016
Completed
70
Sociology
English
MA/MSC 370.5491 ASS
2021-02-17 19:49:13
2023-01-13 23:18:47
1676722298177
مولانا محمد کفیل فاروقی
دنیا میں کتنے ہی ارباب علم وفضل اوراصحاب مجدو کمال ہیں جو اپنے وقت کے جید عالم ہوتے ہیں اور بڑے لگن اور خلوص کے ساتھ شب و روز درس و تدریس، مطالعہ اورتصنیف وتالیف میں مشغول رہتے ہیں لیکن شہرت ونام ونمود کی دنیاسے الگ تھلگ رہنے کے باعث ان کے کمالات کاعلم صرف ان چند لوگوں کو ہوتاہے جواُن کے حلقۂ احباب یا حلقۂ تلامذہ میں شامل ہوتے ہیں۔ان کے علاوہ کسی کو خبربھی نہیں ہوتی کہ وہ کس پایہ کے عالم وفاضل تھے ان کامطالعہ کتنا وسیع تھااورعلمی وفنی مباحث ومسائل میں ان کی دقت نظر کاکیاعالم تھا۔
اسی قسم کے’’چھپے ہوئے رستم‘‘لوگوں میں سے راقم الحروف کے نہایت عزیز دوست اورمدرسہ عالیہ کلکتہ کے زمانے کے رفیق کار مولانا محمد کفیل فاروقی تھے جو کم وبیش۷۷برس کی عمر میں ایک طویل علالت کے بعد اپنے وطن حبیب والہ بجنور(یوپی)میں گذشتہ اگست کی۱۸/تاریخ کوداعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ اناﷲ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم اپنے وطن کے ایک خوشحال اورزمیندار گھرانہ کے چشم وچراغ تھے۔ان کے والد منشی محمد عبداﷲ وکالت کاپیشہ کرتے تھے اوراس میں کامیاب تھے۔ مگر تھے نہایت متشر ع اوردیندار۔ایک دن اچانک خیال آیا کہ اﷲ تعالیٰ نے تھوڑی بہت جاگیر وجائیداد کے ذریعہ روزی کاانتظام توکرہی رکھاہے توپھرجھوٹ کوسچ اورسچ کوجھوٹ دکھانے کی شعبدہ بازی کی کیا ضرورت۔ وکالت کاپیشہ ترک کردیااور اپنا وقت مطالعہ اورعبادت وخلق خدا کی خدمت میں بسر کرنے لگے۔نہایت متواضع اورمہمان نواز تھے۔
مولانا محمدکفیل فاروقی۱۹۰۴ء کوپیداہوئے۔ابتدائی تعلیم عربی فارسی کی گھر میں ایک اتالیق کے ذریعہ اورپھر نیگہنہ کے ایک عربی مدرسہ میں پائی۔اس کے بعد دارالعلوم دیوبند میں داخلہ لیااوردورۂ حدیث سے فارغ ہوئے۔ الہٰ آباد یونیورسٹی سے عالم فاضل اورکامل کے امتحانات بھی پاس کیے۔ تعلیم سے فراغت کے بعد لاہور کے کسی اخبار میں ایڈیٹر ہوگئے۔ڈیڑھ دوبرس...