Sadia Bibi
Sumbul Khalid; Shahzad Hussain
Department of Bioinformatics and Biotechnology
MS
International Islamic University
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2016
Completed
75
Bioinformatics & Biotechnology
English
MS 580 SAA
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676722365424
امیر شریعت خامس کی رحلت
امیر شریعت خامس مولانا عبدالرحمن کی وفات ہندوستان خصوصاً بہارو اڑیسہ کے مسلمانوں کا نقصان عظیم ہے۔ قوم و ملت اپنے ایک بزرگ رہنما عالمِ دین اور عارف باﷲ سے محروم ہوگئی۔ وہ واقعی عالم باعمل اور اس دور میں زہد و اتقا، عمل و اخلاص اور اتباعِ سنت میں منفرد و یگانہ تھے۔ ان کی زندگی دین کی خدمت و اشاعت دعوت و تبلیغ ، وعظ و ارشاد، نفوس کی اصلاح و تزکیہ اور مسلمانوں کی فلاح و بہبود میں گزری اور ان سے بے شمار لوگوں کو فیض پہنچا۔
حضرت امیر شریعت کی علالت کا سلسلہ کئی ماہ سے چل رہا تھا، افاقہ نہ ہونے کی بنا پر مدرسہ حمیدیہ گودنا (چھپرہ) سے پھلواری شریف لائے گئے اور سجاد میموریل اسپتال کے علاج سے کسی قدر حالت بہتر ہوئی مگر پھر مرض نے شدت اختیار کرلی تو حی کلینک پٹنہ میں داخل کئے گئے مگر وقتِ موعود آگیا اور یہیں ۲۹؍ ستمبر ۹۸ء کو رشد و ہدایت کا یہ چراغ ہمیشہ کے لیے بجھ گیا۔
۳۰؍ ستمبر کو ۱۱ بجے دن میں قائم مقام امیر شریعت نے پھلواری میں جنازہ کی نماز پڑھائی جس میں مختلف اضلاع کے ہزاروں سوگواروں نے شرکت کی۔ اسی روز جسد مبارک مدرسہ حمیدیہ گودنا (چھپرہ) لایا گیا جہاں عصر بعد نماز جنازہ ہوئی اور متعدد اضلاع سے آئے ہوئے ہزاروں عقیدت مندوں کی موجودگی میں مسجد کے قریب ان کی تدفین ہوئی۔
مولانا نے ۹۵ برس کی طویل عمر پائی، ان کی ولادت ضلع دربھنگہ کے ایک گاؤں میں ۱۹۰۳ء میں ہوئی تھی۔ مختلف دینی مدارس میں تعلیم پانے کے بعد مدرسہ شمس الہدیٰ پٹنہ سے فضیلت کی سند لی، وہ ایک اچھے اور ذہین طالب علمی تھے، فضیلت کے امتحان میں پورے بہار میں اول آئے۔ ابتدا ہی سے طبیعت طاعت و زہد...