Nadia Irum
Kausar Fiaz Khawaja
Department of Technology Management
MSc
International Islamic University
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2011
Completed
ii, 84
Technology Management
English
MA/MSc 658.155 NAI
2021-02-17 19:49:13
2023-02-17 21:08:06
1676722564959
ہاشم شاہ(۱۷۵۶ء۔۱۸۲۱ء) میں موضع جگد یوکلاں تحصیل اجنالہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد حاجی محمد شریف اپنے عہد کے پیرِ طریقت تھے۔ ہاشم نے انھی کے ہاتھ پر بیعت کی۔ آپ کے والد مختلف علوم اور زبانوں کے ماہر ہونے کے علاوہ حکیم حاذق بھی تھے۔ مہاراجہ رنجیت سنگھ جب ان کے علاج سے صحت یاب ہوا تو خوش ہو کر تھرپال نزد ریہ نارووال ان کو انعام میں دیا۔ ہاشم تا دمِ مرگ ۱۸۲۱ء یہیں رہے(۶) سرور ارمان نارووال کے شعرا کے تذکرے میں ہاشم شاہ کے بارے میں رقمطراز ہیں:
ہاشم شاہ نے فارسی‘ پنجابی اور اردو میں شاعری کی مگر ان کی شہرت کا بڑا سبب ان کی لکھی ہوئی عشقیہ داستاں سسی پنوں ہے۔ جس سے ان کا شمار پنجابی کلاسیکی شعرامیں ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ہاشم شاہ نے سوہنی مہینوال‘ شیریں فرہاد‘ لیلیٰ مجنوں ‘ ہیر رانجھا اور دوہے بھی پنجابی زبان میں لکھے۔(۷)
ہاشم شاہ عشقِ حقیقی کے قائل تھے۔ ان کے آباؤ اجداد میں سب پیر اور روحانی پیشوا تھے۔ آپ نے باطنی طور پر حضرت پیر عبد القادر جیلانیؒ سے روحانی فیض حاصل کیا۔ پیر عبد القادر کی منقبت سے چند اشعار ملاحظہ ہوں :
اس گناہیں کے لیے یا پیر غفاری کرو اب تو کچھ پردہ نشیں پر حال ستاری کرو
دستگیری کجیو ڈرتا ہے ہاشم پر گناہ دستگیر بے کساں یا غوث الاعظم بادشاہ (۸)
دنیا کی بے ثباتی بھی ہاشم کی اردو شاعری کا موضوع ہے۔ ہاشم سمجھتے تھے کہ دنیا کی زندگی عارضی ہے اور ہر کسی انسان نے دنیا سے آخرت کی طرف سفر کرنا ہے۔ اس حوالے سے اشعار ملاحظہ ہوں:
کہاں سکندر کہاں ہے دارا جام کہاں ہے جم کا جن کی تیغ سے دیو بھی کانپے دل دہلے رستم کا
ان کی راکھ ملے نہ ڈھونڈے دنیا گھر ہے غم کا ہاشم جان...