Umer Shehzad, Muhammad
Department of Computer Science
BS
International Islamic University
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2007
Completed
Computer Science
English
BS 621.38456 UMC
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676723275984
ٹنڈے کباب(طنزومزاح)
ڈاکٹر عبدالرافع
عہد حاضر کے جواں سال طنزو مزاح نگار ،بچوں کے شاعر ڈاکٹر محبوب حسن اپنی تخلیقی جدت کاری و بنت کاری اور ذہنی اختراع کے لیے خاصا مشہور ہیں۔ انھیں پرورش لوح و قلم سے ذہنی مناسبت اور قلبی لگاؤہے۔ تخلیقی ادب بالخصوص میدانِ طنزومزاح کے شہسوار ہیں۔ طنزومزاح کے علاوہ انھیں ادب اطفال اور تحقیق و تنقید سے بھی خاص شغف ہے ،لیکن ان کی بنیادی شناخت ایک طنزومزاح نگار کی حیثیت سے ہے۔ادب اطفال کے حوالے سے ان کی کتاب ‘‘تتلی رانی’’شائع ہو کر قارئین ، مداحین اور ناقدین سے داد و تحسین حاصل کر چکی ہے۔ ‘‘عصمت چغتائی و جین آسٹین’’اور‘‘نکات فکشن’’ جیسی قابل قدر کتابیں موصوف کی تحقیقی و تنقیدی جدت پسندی کی نشاندہی کرتی ہیں۔‘‘عصمت چغتائی و جین آسٹین’’میں مشرق و مغرب کے دو معروف خواتین تخلیق کاروں کی ناول نگاری کا تقابلی مطالعہ پیش کیا گیا ہے جبکہ ‘‘نکات فکشن’’ ان کے تحقیقی و تنقیدی مضامین کا مجموعہ ہے۔طنزیہ و مزاحیہ مضامین پر مشتمل پیش نظر کتاب ‘‘ٹنڈے کباب ’’ ان کی تازہ ترین تخلیقی کاوش ہے۔
ڈاکٹر محبوب حسن کا تخلیقی کارنامہ ‘‘ٹنڈے کباب ’’ طنزومزاح کے میدان میں ایک خوش گوار اضافے کی حیثیت رکھتا ہے۔اپنی پیہم تخلیقی سرگرمیوں کے باعث انہوں نے کم عرصے میں ہی ادب کے ایک وسیع حلقے کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔موصوف عام گفتگو میں بھی طنزومزاح کا کوئی نہ کوئی پہلو تلاش کر لیتے ہیں۔ ‘‘ٹنڈے کباب’’اعدادوشمار کے اعتبار سے کل تیرہ مضامین پر مشتمل ہے۔یہ مضامین شگوفہ،کتاب نما،ذہن جدید،ایوان اردو،نیا دور،کسوٹی جدید ، خبرنامہ،انقلاب،کشمیر عظمی ،متاع آخرت،اردو نیٹ جاپان،راشٹریہ سہارا،انڈین اکسپریس جیسے مؤقر ادبی رسائل وروزناموں میں اشاعت ہو کر مقبول خٓص و عام ہو چکے ہیں۔ ان مضامین میں نہ توفلسفیانہ باتیں مذکور ہیں اور نہ ہی کسی اندیکھی دنیاکی داستان پیش کی گئی ہے بلکہ...