Sheeraz Zafar
International Islamic University
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
Completed
Management Sciences
English
BS 658.4012 SHE
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676723478028
ڈاکٹر ابواللیث صدیقی مرحوم
گزشتہ ستمبر میں اردو کے نامور استاد محقق و نقاد اور ماہر لسانیات جناب ڈاکٹر ابواللیث صدیقی کا کراچی میں ۸۰ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا، اِناﷲ وَاِنا اِلَیہ رَاجِعُون۔
وہ بدایوں میں پیدا ہوئے، علی گڑھ یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی، رشید احمد صدیقی اور مولانا احسن مارہروی وغیرہ سے اکتساب فیض کیا اور رشید صاحب کی زیر نگرانی لکھنؤ کے دبستان شاعری پر تحقیقی مقالہ لکھ کر ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اردو سے یہ اعزاز حاصل کرنے والے وہ پہلے شخص تھے، بعد میں یہ مقالہ کتابی شکل میں متعدد بار شائع ہوا اور یہی ان کی شہرت کا اصل سبب بھی بنا، مضمون نگاری کا شوق زمانہ تعلیم سے تھا چنانچہ اسی زمانہ میں ان کے مضامین معارف کے علاوہ دوسرے رسالوں میں بھی شائع ہوئے، درس و تدریس کا سلسلہ بھی مسلم یونیورسٹی سے شروع ہوا، جہاں وہ شعبہ اردو میں لکچرر مقرر ہوئے بعد میں پاکستان بننے کے بعد وہ کچھ عرصہ لاہور کے اورینٹل کالج میں اور پھر کراچی یونیورسٹی میں شعبہ اردو کے استاد ہوئے، ترقی اردو بورڈ کراچی کے معتمد ہوئے اور ریٹائر ہونے کے بعد کراچی یونیورسٹی میں پروفیسر ایمریٹس ہوئے، مضامین کثرت سے لکھے اور متعدد کتابیں بھی لکھیں۔ معلوم ہوا کہ انہوں نے خود نوشت سوانح بھی لکھے تھے جو رسالہ تہذیب میں قسط وار چھپتے رہے ہیں لیکن غالباً ابھی کتابی شکل میں طبع نہیں ہوئے، ’’سرسید احمد خاں کی اسباب بغاوت ہند‘‘ کو بھی حواشی و تعلیقات کے ساتھ کراچی سے شائع کیا، ان کے حسب ذیل مضامین معارف میں بھی شائع ہوئے۔ میر کا فارسی کلام، میرحسن کی ایک نادر مثنوی رموز العارفین، محسن کاکوروی اور ان کی خصوصیات اور مناقب ذوالنورین المعروف بہ بہارستان سخن وغیرہ، متانت اور سلاست کے...