M. Imran Saeed
Department of Computer Science
MS
International Islamic University
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
1999
Completed
Computer Science
English
MA/MSc 005.74 IMG
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676723557346
سجاد، ابوالمحاسن محمد، مولانا
سجاد کی یاد
۲۳؍ نومبر ۱۹۴۰ء اور ۲۱؍ شوال ۱۳۵۹ھ کی سہ پہر تھی کہ پھلواری سے مولانا ابوالمحاسن محمد سجاد نائب امیر شریعت بہار کی وفات کی خبر آئی، دل کو یارائے ضبط نہ رہا، آنسوؤں کے چند قطرے زمین پر گرے، وہ زمین جواب مرنے والی کی خوابگاہ ہے، ابھی قلب میں یہ ہمت بھی نہیں کہ جی بھر کر ماتم کروں اور دل کے شیون کو سپرد قلم،
دریں آشوب غم عذرم بنہ گرنالہ زن گریم
جہانے راجگر خوں شد، ہمیں تنہا نہ من گریم
مرنا اور جینا دنیا کے روازنہ کے کاروبار ہیں، کون نہیں مرا اور کون نہیں مرے گا، آج وہ، کل ہماری باری ہے، اس پر بھی عزیزوں اور دوستوں کی موت پر رونے والے روتے ہیں، ان کی دائمی فراق پر ماتم اور فریاد کرتے ہیں، ان کی ایک ایک خوبی کو یاد کرکے ان کا نوحہ پڑھتے ہیں۔ عام حالت یہی ہے، لیکن بعض موتیں ایسی بھی ہوتی ہیں کہ ان کی خبر سن کر زبان بند ہوجاتی ہے، آنسو سوکھ جاتے ہیں، دل کی حرکت بڑھ جانے کے بجائے گھٹ جاتی ہے، اندر ہی اندر گھٹن محسوس ہوتی ہے، مگر جی نہیں چاہتا کہ کچھ بول کر دل کی بھڑاس نکالئے اور آنسو بہا کر غم ہلکا کیجئے، مولانا ابوالمحاسن محمد سجاد مرحوم کے سانحہ کا مجھ پر بالکل یہی اثر ہوا، دن بیت گئے ہفتے گزر گئے، مہینے ختم ہوگئے مگر زبان نہ کھلی اور دل کی امانت قلم کے سپرد نہ ہوسکی، عزیزوں اور دوستوں کو تعجب ہے کہ میرا قلم جو احباب کے سوگ میں ہمیشہ اشک زیر رہتا ہے، اس پہلی دفعہ وہ اپنے فرض کو کیوں بھولا ہے، مگر یہ کیسے بتاؤں کہ اس ناگہانی اور غیر متوقع غم سے مجھے کیوں چپ سی لگ گئی، ہر...