Zahid Hussain
Department of Computer Science
MS
International Islamic University
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2005
Completed
Computer Science
English
MA/MSc 005.71 ZAL
2021-02-17 19:49:13
2023-02-17 21:08:06
1676723558661
خیرؔبہوروی
پچھلے دنوں ہمارے دوست جناب خیربہوروی بھی دنیا سے رخصت ہوگئے۔مرحوم اردو کے قدیم اورروایتی خدمت گزار تھے اوراردو ادب کی خدمت ہی ان کاشب وروز کامشغلہ تھا۔شروع میں انجمن ترقی اردو کے مرکزی دفتر میں مولوی عبدالحق صاحب کے ساتھ کام کیا اورمولوی صاحب کے مضبوط دست و بازوثابت ہوئے۔پھر جب انقلاب ۱۹۴۷ء کی لپیٹ میں آکر ’’انجمن‘‘ کادفتر دہلی سے علی گڑھ منتقل ہواتو وہاں قاضی عبدالغفار صاحب کی رفاقت میں آرگنائزر کی حیثیت سے انجمن کی قابل قدر خدمات انجام دیں۔خیرؔ صاحب اردو کے پرجوش، تجربہ کار اور مخلص کارکن تھے۔یہی وجہ ہے کہ انجمن ترقی اردو سے رسمی قطع تعلق کے بعد بھی اردو ادب کی خدمت میں اسی طرح لگے رہے ۔اب ایک عرصے سے ان کی سرگرمیوں کامرکز لکھنؤ کا ’’لاری ہاؤس ‘‘ ہوگیا تھا، مستقل طور پروہیں قیام پذیر تھے۔لکھنؤ کے ادبی اجتماعات کی رونق ان کے دم سے قائم تھی۔ ’’میراکاڈمی ‘‘ کے سکریٹری کی حیثیت سے بڑی جاں فشانی اور لگن سے کام کررہے تھے ۔انھوں نے اس اکاڈمی کے ذریعہ میرؔاورغالبؔ پر بعض ایسے تحقیقی کام بھی کیے جواردو ادب کی تاریخ میں یادگاررہیں گے،یہ کام ابھی مکمل نہیں ہوئے تھے کہ پیغام اجل آپہنچا ۔
مرحوم عرصے سے مسلسل علیل تھے، شائد ایک آنکھ بھی خراب ہوگئی تھی لیکن بُڑھاپے اور بیماری کے باوجود قوم کے اس خادم کے ارادے جوان تھے ۔خیرصاحب کوندوۃ المصنفین کے کاموں سے بھی خاص دل چسپی تھی اس کے حلقہ معاونین کی توسیع کے لیے کوشش کرتے رہتے تھے۔ یوں بھی بڑے باوضع تھے ،جس سے جو تعلق قائم ہوگیا اس کوآخر تک خوب صورتی سے نبھایا۔اﷲ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔ جناب مقبول احمد صاحب لاری سے بجاطور پرتوقع ہے کہ’’میراکاڈمی ‘‘کی بدستور سرپرستی فرماتے رہیں گے، اورخیر صاحب جوکام نامکمل چھوڑگئے ہیں ان کو مکمل...