Aysha Urooj
Shazia Naureen
Department of Education
PhD
International Islamic University
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2006
Completed
viii,80
Education
English
PhD 370 AYC
2021-02-17 19:49:13
2023-01-24 17:31:40
1676723890622
طاہر نظامی
طاہر نظامی(۱۹۵۰ئ۔پ) طاہرؔ تخلص کرتے ہیں۔ آپ پسرور میں پیدا ہوئے۔ آپ معروف شاعر خدا بخش مضطرؔنظامی کے بیٹے ہیں۔۱۹۸۲ء میں رائٹرز فورم سیالکوٹ نے آپ کو بہترین شاعر قرار دیا۔ (۱۰۸۰) آپ کی پہلی غزل ماہنامہ ’’حرم‘‘ لاہور میں اور پہلی نظم ’’اردو زبان‘‘ سرگودھا میں شائع ہوئی۔ طاہر کا شعری کلام ’’فنون‘‘،’’اوراق‘‘،’’ادبی دنیا‘‘ ،’’ادبِ لطیف‘‘،’’نیرنگ خیال‘‘،’’نیا دور‘ ‘،’’الفاظ‘‘ ،’’نقش‘‘ اور تحریریں میں شائع ہو چکا ہے۔ ’’بلا جواز‘‘ طاہر کا ایک غیر مطبوعہ شعری مجموعہ ہے۔ زیر ترتیب نمونہ کلام ملاحظہ فرمائیے:
چلوں تو پیچھے سے جیسے کوئی بلائے مجھے
جو مڑ کے دیکھوں تو کچھ بھی نظر نہ آئے مجھے
میں دشمنوں سے بھی ملتا ہوں دوستوں کی طرح
جسے یقین نہیں آتا وہ آزمائے مجھے
تری طلب نے جدا کر دیا ہے خود سے مجھے
میں کیا ہوں، کون ہوں، اتنا کوئی بتائے مجھے(۱۰۸۱)
تتلیاں اڑ جائیں گی جب خوشبوئوں کے شہر کو
کانچ کا گلدان پھولوں سے سجتارہ جائے گا(۱۰۸۲)
محبت سے تہی دامن بشر اچھا نہیں لگتا
مجھے سوکھا ہوا کوئی شجر اچھا نہیں لگتا
مجھے پردیس میں یارِ وطن بے چین رکھتی ہے
مگر جب گھر پلٹتا ہوں تو گھر اچھا نہیں لگتا(۱۰۸۳)