Azhar Naeem
Muhammad Nadeem
Department of Computer Science & Software Engineering
BS
International Islamic University
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2014
Completed
x,70
Computer Science
English
BS 005.3 AZA
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676723960263
آج کا طالب علم غیر ذمہ دارہے
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امّا بعد فاعوذ بااللہ من الشیطن الرجیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
معزز اسا تذہ کرام اور میرے ہم مکتب ساتھیو!السلام علیکم ! آج مجھے جس موضوع پر گفتگو کرنی ہے وہ ہے:’’آج کا طالب علم غیر ذمہ دار ہے‘‘
جنابِ صدر!
آج کا طالب علم واقعی غیر ذمہ دار ہے، اس کی ہمہ وقت الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ نشست ، پورا وقت غیر ضروری پروگرام کی سماعت، جملہ اوقات ضرور یہ کے ضیاع میں دلچسپی، یہ تمام امور اسی بات کے غماض ہیں کہ اس دور میں علم کے طالب غیر ذمہ دار ہیں۔
جنابِ والا!
تعلیم کے حصول میں چستی ،لگن اور دلچسپی انتہائی اہمیت کی حامل ہیں ، چاک وچوبند طالب علم حصول علم میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرتا۔ تساہل، غفلت، سستی اور کاہلی کے چیتھڑوں میں ملبوس نونہال کسی میدان میں بھی کار ہائے نمایاں سرانجام نہیں دے سکتا اور یہی خصلت ِقبیحہ اسے غیر ذمہ دار بناتی ہے۔
صدرِ ذی وقار!
آج کا طالب علم غیر ذمہ دار کیوں ہے، اس لیے کہ اسے وقت کی قدرنہیں ہے، اپنے عظیم لمحات زیست وہ لہو د لعب میں گزار دیتا ہے۔ وقت کا ضیاع اور اس عظیم نعمت کی بے قدری اس کی فطرت ثانیہ بن چکی ہے۔ وقت کی قدرنہ کرنے والانو نہال کبھی شجر سایہ دار نہیں بن سکتا اور ایسی چیز اس کے جسم و جان سے ذمہ داری کی قوت لایموت کوختم کردیتی ہے۔
محترم سامعین!
جدید سائنسی ایجاد موبائل کے غیر ضروری استعمال نے اس سے صفت ذمہ داری چھین لی ہے اور وہی ہمہ وقت اس ایجاد سے وابستہ رہنے کے باعث دیگر ضروری امور کی انجام دہی سے قاصر رہتا ہے، نیز اس میں مشغولیت کی بدولت اپنے وقت...