Javeria Abid
Humaria Ashraf
Department of Computer Science and Software Engineering
BS
International Islamic University
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2017
Completed
xi, 80
Computer Science
English
BS 005.3 JAM
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676723995110
آہ مرحوم صدر جمہوریہ فخر الدین علی احمد
ملیشیا میں مرحوم فخر الدین علی احمد صاحب کے بیمار ہونے کی اطلاع اخبارات میں پڑھی توان سے جو تعلق خاطر تھااس کے باعث تشویش پیداہوئی اور خصوصاً اس لیے کہ وہ دل کے مریض تھے، لیکن۱۱/فروری کی صبح کو انگریزی اخبارات میں مرحوم کے بخیریت ہندوستان واپس پہنچ جانے کی خبر کے ساتھ ان کا وہ فوٹو بھی دیکھا جس میں وہ ہشاش و بشاش اورمسکراتے ہوئے وزیراعظم اور کابینہ کے بعض وزراء کے ساتھ پالم پرہوائی جہاز سے اترکر کھڑے ہیں تودل کو اطمینان ہوااوراﷲ کاشکراداکیا، یہ آٹھ ساڑھے آٹھ بجے کی بات ہے۔ اس کے بعد سوا نوبجے حسب معمول انسٹیٹیوٹ آیا، سب سے پہلے انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر کرنل تاج الدین صاحب سے ملاقات ہوئی توعلیک سلیک کے بعد انھوں نے گلوگیر آواز میں کہا:’’سخت افسوس ہے کہ صدر کاانتقال ہوگیا۔‘‘یہ سننا تھا کہ جیسے بجلی گرپڑی اورجی دھک سے ہوکررہ گیا، میں اوروہ فوراً ٹیلی فون پرآئے اورآخر جس خبر پریقین کرنے کے لیے دل ہرگز آمادہ نہیں تھا اُس پریقین کرناپڑا اورعالم یہ ہواکہ:
تم کیاگئے کہ ہم پہ قیامت گذر گئی
آخر مرحوم کا ماتم گھر گھر بپاہوا، ان پر سینکڑوں مضامین لکھے گئے دنیاکی سب سے بڑی جمہوریت کے صدر کی حیثیت سے بڑی بڑی حکومتوں کے نمائندوں نے اُن کی وفات پراظہار غم کیا اوران کی تدفین میں شرکت کی، ہزاروں قرآن مجید پڑھ کر ان کی روح کوایصال ثواب کیا گیا، سرکاری طورپر جو رسوم ضروری تھیں وہ اداکی گئیں۔ ان کی زندگی سراپا عمل اورجدوجہد تھی، وہ ایک عظیم انسان کی طرح زندہ رہے اوراپنے ملک کے عظیم ترین انسان کی حیثیت میں جو ایک شخص کے لیے عزت ووجاہت دینوی کاآخری نقطۂ عروج و ترقی ہے، دنیا سے عالم عقبی کی طرف چل بسے۔ سدارہے نام اﷲ کا!اناﷲ...