Arif Kamran
Farooq Hussain
Department of Technology Management
MBA
International Islamic University
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2009
Completed
xiv,57
Technology Management
English
MA/MSc 658.562 ARC
2021-02-17 19:49:13
2023-02-17 21:08:06
1676724164466
اسلام ایک کامل دین ہے جو زند گی کے تمام پہلوؤں کے لیے ایک دستور فراہم کرتا ہے ۔ اسلامی نظام حیات ایک خاص تہذیب و ثقافت کا حامل ہے ۔ اس تہذیب اور ثقافت کی حفاظت کے لیے ایک قانون کی ضرورت ہے ۔ قانون کو کامیاب بنانے کے لیے معاشرتی زندگی کو عقائد و عبادات اور اخلاق و آداب کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے ۔ ان سب چیزوں کا آپس میں اس طرح کا ربط ہے کہ یہ سب چیزیں ایک دوسرے کی تکمیل کرتی ہیں اور ایک دوسرے کو تقویت پہنچاتی ہیں ۔ اخلاق سے وہ ماحول پید ا ہوتا ہے جس میں لوگ خود بخود قانون پر عمل کرنا چاہیں گے ۔ تعلیم اگر جامع او رمکمل ہو تو پھر اسلام کا اخلاق، قانون اورمعاشرتی آداب یہ سب انسان کو مجبور کردیتے ہیں کہ وہ گنا ہ کی طرف مائل ہی نہ ہو ۔ پھر اگر انسان گناہ کی طرف راغب ہو، تو اللہ تعالیٰ نے ضابطہ بھی ساتھ دیا کہ مجرمین سے کیسے نپٹا جائے ۔ کس جرم پر کتنی سزا دی جائے ۔ جرائم کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا : اول حدود اللہ ۔ یہ ہر معاشرے میں پائے جانے والے بڑے جرائم ہیں ۔ ان کی سزا بھی مقرر کی اور سزا کا طریقہ کا ر بھی متعین کر دیا ۔ دوم : تعزیرات ۔ یہ وہ چھوٹے اور معمولی جرائم ہیں ، جن کی نہ تو سزا مقرر کی اور نہ سزا کا طریقہ کا ر بتلایا ، البتہ حکام ،قاضیوں اور اولی الامر کے لیے بنیادی ہدایا ت دے دی گئیں تاکہ ان جرائم پر بھی قابو رہے ۔