Khan, Ibrar Hussain
PhD
International Islamic University
Islamabad
Islamabad.
Pakistan
2020
Completed
English Language & Literature
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/14436/1/Ibrar%20hussain%20khan%20english%202020%20iiui%20isb%20prr.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676724408750
دکھیارے
’’دکھیارے‘‘از انیس اشفاق لکھنؤ کی زوال پذیر تہذیب کی عکاسی کرتا ہوا یہ ناول جس میں انیس اشفاق نے بہت سادہ اسلوب زبان اختیار کیا ہے۔ مصنف بہت خوبصورتی سے حال اور ماضی کے واقعات کو بیان کر رہا ہے اور ان واقعات کو حقیقت کے اس قدر قریب تر بتایا ہے کہ کہیں بھی کوئی جھول نظر نہیں آتا۔ مصنف نے ذکر کیا ہے کہ غربت اس قدر بڑھ گئی ہے کہ مکان کی قرقی ہو گئی ہے۔کرداروں میں ایک ماں اور اس کے تین بیٹے ہیں۔ ایک بیٹا ذہنی عارضے میں مبتلا ہے جس کو جنونی کیفیت ہونے پہ یہ احساس ہی نہیں ہوتا کہ وہ ماں کو اپنی وحشت کا نشانہ بنا رہا ہے۔
مصنف نے ناول میں حالات و واقعات کو اس طرح بیان کیا ہے کہ تمام کڑیاں ایک دوسرے سے باہم مربوط ایسے معلوم ہوتی ہیں کہ بات میں سے بات نکلتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔ ناول کے آغاز میں ہی مصنف حال میں بات کرتے کرتے اچانک بات کا رخ کچھ اس طرح سے موڑ دیتے ہیں کہ بات ماضی میں چلی جاتی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ مصنف نے خودان سب حالات و واقعات کو قریب سے محسوس کیا اور پھر قلم کے ذریعے اس کو ہم تک پہنچایا۔
’’ماں ‘‘ نے خود جس طرح حالات کا سامنا کیا اور اولاد کو بتایا نہیں کہ یہ مکان جس میں وہ رہتے ہیں ان کا نہیں ہے تو پہلی بار پتا چلنے پر احساس ہوا کہ اس بات کو چھپا کر خود تک رکھنا ماں کے لیے کتنا تکلیف دہ تھا۔مکان کی قرقی ہونے پر راز افشاں ہوا کہ باپ نے یہ مکان گروی رکھا ہوا تھا۔ماں نے جیسے تیسے مقدمہ لڑنے کی کوشش...