Gill, Aneela
PhD
National University of Modern Languages
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2013
Completed
English Language & Literature
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/2459/1/2974S.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676724423181
آتش کی شاعری کی نمایاں خصوصیات
روانی اور موسیقیت:
آتش کی شاعری میں ہمیں ایک خاص روانی اور موسیقیت نظر آتی ہے جو پڑھنے والے پر ایک خاص اثر چھوڑتی ہے۔
بندش الفاظ جڑنے میں نگوں سے کم نہیں
شاعری بھی کام ہے آتش مرصع ساز
اس شعر کی وجہ سے آتش کو محض مرصع ساز کہنا زیادتی ہوگی ان کے اشعار میں الفاظ کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ رنگین فکر بھی نظر آتی ہے۔
موضوعات کا تنوع:
آتش کے کلام میں ہمیں مختلف موضوعات نظر آتے ہیں ان کے ہاں عشق و عاشقی کے موضوعات کے علاوہ تصوف کی جھلک بھی نظر آتی ہے زندگی کے مسائل بھی نمایاں نظر آتے ہیں لوگوں کے رویے بھی جو شخصیت پر اثرات پیدا کرتے ہیں اس کا اظہار بھی ان کی شاعری میں نظر آتا ہے اخلاق کا پہلو کہیں کہیں جھلکتا ہے۔
خارجیت اور داخلیت کا رنگ:
آتش کے اکثر کلام پر خار جیت کا رنگ بہت گہرا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ داخلیت کا بھی اثر نظر آتا ہے آتش کی خارجیت وہ خارجیت نہیں ہے جس کی وجہ سے دبستان لکھنو بد نام ہے آتش کی شاعری میں زندگی کے جذبات و احساسات بھی نظر آتے ہیں کچھ ایسے معاملات کا ذکر بھی کرتے ہیں جس کا تعلق خارجیت سے ہے بقول ڈاکٹر سید عبداللہ:
" زندگی کے متعلق لکھنؤ کا نظریہ پر امید تھا مسرت و راحت لکھنؤ کے دو عزیز مقاصد تھے آتش نے بھی ان عزیز مقاصد کی ترجمانی کی ہے۔"
دبستان لکھنو اور دبستان دہلی کا امتزاج:
آتش کی شاعری میں دبستان دہلی کی روایت، جذبات اور داخلی خصوصیات نظر آتی ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہمیں دبستان لکھنو کی چھاپ بھی نظر آتی ہے آتش ے ہاں کہیں کہیں خارجی تشبیہات اور استعارات ،قافیہ پیمائی کے اثرات...