Mohsin, Muhammad Saleem
PhD
Preston University
Kohat
KPK
Pakistan
2018
Completed
Education
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/10081/1/Muhammad%20Saleem%20Mohsin_Edu_2018_Preston_PRR.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676724430411
اردو کے اہم مدونین
(پروفیسر سید مسعودحسن رضوی ادیب)
سید مسعود حسن ادیب اردو کے بہت بڑے محقق تسلیم کیے جاتے ہیں۔ آپ کی پیدائش ۹ جولائی۱۸۹۳ء ہوئی۔آپ کی تحقیق طرح طرح کے موضوعات پر محیط ہے۔ انہوں نے فائز، میر، غالب اور انیس سے متعلق اہم ، معتبر اور کارآمد معلومات فراہم کیں، مرثیے کی تاریخ کی طرف توجہ کی اور اس کے مواد کی جمع آوری کا مشکل مرحلہ سرکیا، مرثیوں کی تخلیق کے زمانوں اور ان کے متون کی صحیح ترین صورتوں سے واقف کرایا۔ اردو ڈرامے کی ابتدا کے زمانے کا تعین کیا اور اودھ میں اردو ڈرامے کی بنا اور اس کے ارتقا کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ اودھ بالخصوص لکھنئو کی تہذیب و ثقافت ، یہاں کے علوم و فنون اور یہاں کے تہذیبی اور ادبی محرکات کا اس حد تک مطالعہ کیا کہ انہیں لکھنویات کا ماہر کہا جانے لگا۔
آپ کی پہلی تالیف کے وقت آپ کی عمر تیرہ سال تھی۔مالی اور مادی وسائل کے اعتبار سے ادیب پر طالب علمی کا یہ دور بہت سخت گزر رہا تھا۔مڈل پاس کرنے کے بعد مزید تعلیم کے لیے ادیب ۱۹۰۸ئمیں ادیب لکھنئو آگئے۔ لکھنئو کی طالب علمی کے اس دور نے ایک طرف ادیب کی ادبی زندگی کو جلا بخشی ، دوسری طرف ان کو اس مٹتے ہوئے شہر اور اس کی ختم ہوتی ہوئی ادبی اور تہذیبی روایات نے مسحور کرنا شروع کردیا۔
سنہ 1915ء سے 1917ء تک وہ کیننگ کالج کے طالب علم رہے اور اس کے بورڈنگ ہاؤس کے ساتھیوں میں علی عباس حسینی اور مرزا حامد حسین وغیرہ ادب کے مطالعے میں غرق رہتے تھے۔ ان میں ادبی موضوعات پر گرما گرم بحثیں ہو تی تھیں۔ جن میں مرزا محمد ہادی رسوا، مولانا بے خود موہانی اور مرزا یاس یگانہ چنگیزی شریک ہو تے تھے۔...