Latif Ahmed
PhD
University of the Punjab
Lahore
Punjab
Pakistan
2012
Completed
Education
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/2508/1/2853S.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676724527107
حقوق انسانی کا اسلامی تصور
ہر مذہب میں حقوقِ انسانی پر اپنے اپنے طریقہ کار کے تحت زور دیا گیا ہے، دنیا کے تمام مذاہب کسی نہ کسی طور پر حقوق انسانی کا پرچار کرتے ہیں ،حقوقِ انسانی کو اسلام میں جو اہمیت دی گئی ہے اس کا کوئی تصور اس سے قبل کسی شریعت یا معاشرے میں نہ تھا۔ اسلامی شریعت اس کی تلخیص کچھ یوں پیش کرتی ہے ’’ در دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو‘‘ اگر کوئی محتاج ہو تو اس کی احتیاج دور کرنا ، اگر کوئی بیمار ہے تو اس کی عیادت کرنا، بیواؤں کی سر پرستی ،یتیموں کی پرورش، مجبورو معذور افراد کی دستگیری ، ان پڑھ لوگوں کی تعلیم کا انتظام ایسے ہمہ قسم انتظامات اور معاملات اسلامی شریعت میں بہترین عبادت کا درجہ رکھتے ہیں۔ اسلامی شریعت میں یہ تاکید ہے کہ کوئی ہمسایہ بھوکا نہ ر ہے، اگر خود پیٹ بھر کر کھا لیا اور پڑوسی بھوکا رہ گیا تویہ کھا نا ناجائز ہوگا۔
انسان کے حقوق کی ادائیگی اور ہر لحاظ سے انسانوں کا احترام کرنا اور ان کی عزت کا خیال رکھنا، اسلامی تعلیمات اس سے معمور ہیں۔ جو انسان حقوق العباد کی ادائیگی کے منصب رفیعہ پر متمکّن ہوتے ہیں وہ آسمانِ عظمت و رفعت پر آفتاب نصف النہار کی طرح چمکتے ہیں۔ یہ وہ انسان ہوتے ہیں کہ جو اپنے آرام و آسائش کو چھوڑتے ہیں اور بہ کمال ایثار دوسروں کے کام آتے ہیں۔ ایسے ایثار اور محب انسان و انسانیت لوگوں کو اسلام ِارفع مقام عطا فرماتا ہے اور ان کی رفعت وعظمت کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ اگر ہم کو اپنے ماحول اور اپنے معاشرے میں غربت و جہالت ملتی ہے اور معاشرے میں ہم دیکھتے ہیں کہ ضرورت مند اور یتیم ومحتا ج موجود ہیں، اگر ہماری نگاہیں بداخلاقیوں...