Jahangir, Javeria
PhD
University of the Punjab
Lahore
Punjab
Pakistan
2015
Completed
South Asian Studies
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/13098/1/Javeria_Jahangir_South_Asian_Studies_HSR_2015_UoP_Lahore_26.10.2016.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676724530337
کرپشن ،نجی مفادات اور غداری
ہر وہ شخص غدار ہے جو اپنے ذاتی مفاد کیلئے پھر غیر آئینی طریقے سے پاکستان کے آئین کو منسوخ کردے یا پھر کسی بھی قسم کی کرپشن جو ملک کیلئے بدنامی کا باعث بنے ،خطرہ بنے ،کسی آئین کو معطل کرے ،یا کسی بھی سازش میں بھی شامل ہو تو وہ ملک کا غدار ہے۔ یہ ایک ایسی لعنت ہے جو کسی بھی ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کردیتی ہے۔
یہ زمین جس پر ہم رہتے ہیں یہ ہمارے لیے ہماری ماں جیسی ہے پاک زمین کی گود میں پرورش پاکر پھر اسی سیغداری کرنا ،ایسے حالات میں جہاں غدار موجود تھے وہاں وطن پر مر مٹنے والے بھی موجود تھے مگرجو نقصان وطن کو ان غداروں سے ہوا وہ ملک کیلئے شرمندگی کا باعث بنتارہا۔وطن سے بغاوت کرنے والے کچھ لوگوں نے وطن اور دین کی پرواہ نہ کی اور صرف چند پیسوں کی خاطر اپنا ایمان بیچ ڈالا اور جہاں ان کو وطن کی حفاظت کیلئے کھڑے ہونا تھا وہ وطن کے غداروں کی صف میں شامل نظر آئے۔اکثر اوقات ہم غداروں کو پکڑپانے میں اتنی دیر کردیتے ہیں جب تک وہ ہماری بنیادوں کوکھوکھلا کرچکے ہوتے ہیں۔
ناطق نے بھی ناول میں ایسے ہی ایک واقعے کو بیان کیاہے کہ جب ’’ضامن‘‘کہانی کا مضبوط کردار وزارت خارجہ کے دفتر میں چودھویں سکیل کے کلرک کی حیثیت سے کام کرنے لگا تو اس کے ساتھ کچھ ایسے حالات پیش آئے جن سے وہ لاعلم رہا کے کہیں نہ کہیں اسے ملک کے خلاف کام کرنے کی سازش میں شامل کیا جاتا رہا ہے۔یقینااس پر قلم اٹھانا مصنف کیلئے بہت بہادری کا کام ہے۔آج سے پہلے بھی اردو ناولوں میں ملکی حالات پر بات کی...