Bilal, Mohammad
PhD
Northern University
Nowshera
KPK
Pakistan
2013
Completed
Education
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/2613/1/2877S.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676724533544
نسیم حجازی ۔۔۔۔تحریکِ پاکستان کا عملی کردار
عذرا پروین پی ایچ ڈی اسکالر
ناردرن یونیورسٹی، خیبرپختونخواہ
نسیم حجازی کا اصلی نام محمد شریف اور قلمی نام نسیم حجازی تھا ۔ نسیم حجازی ۱۹ مئی ۱۹۱۴ء کو پنجاب کے ایک گاؤں سوجان پور جو کہ قصبہ دھاڑیوال ضلع گورداس پور میں واقع ہے ، میں پیدا ہوئے۔ ۱۹۴۷ء میں تقسیمِ ہند کے بعد ہجرت کر کے پاکستان آ گئے اور مستقلاً یہیں رہائش اختیار کی ۔ زندگی کی ڈور ٹوٹنے تک آپ نے پاکستان سے اپنا ناتا نہیں توڑا۔بالآخر مارچ ۱۹۹۶ء کو اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے ۔ آپ کے آباؤاجداد حجاز سے ہندوستان میں وارد ہوئے اور اپنی رہائش کے لیے انھوں نے پنجاب کے ضلع گورداس پور کا انتخاب کیا ۔ نسیم حجازی کے والد کا نام چودھری جان محمد تھا جو کہ محکمہ انہار میں ملازم تھے ۔بچپن کے ابتدائی دور میں ہی آپ کی والدہ محترمہ داغِ مفارقت دے گئیں تو بارِ تربیت والد صاحب کے سر آن پڑا ۔ ابتدائی تعلیم سوجان پور ہی میں حاصل کرنے کے بعد ۱۹۳۸ء میں ماسٹرز کی ڈگری اسلامیہ کالج لاہور سے حاصل کی ۔ اسی دوران آپ نے چھوٹے موٹے موضوعات پر قلم آزمائی شروع کر دی ۔ افسانہ نگاری میں قدم رکھتے ہوئے نسیم حجازی نے اپنا پہلا افسانہ ‘‘شادر’’ تخلیق کیا ۔ اپنی ادبی زندگی کے ابتدائی دور میں وہ اپنے قلمی نام کی جگہ بھی اپنا اصلی نام ہی استعمال کرتے تھے لیکن بعد میں جب ان کے استادِ محرم نے انھیں مشورہ دیا کہ اپنے لیے الگ قلمی نام کا انتخاب کریں تو انھوں نے اپنے قلمی نام کے لیے حجازِ مقدس سےاپنی نسبت کوافضل جانا اوراپنے لیے نسیم حجازی کے قلمی نام کا انتخاب کیا...