Mahmood, Arshad
PhD
National Defence University
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2019
Completed
International Relations
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/13434/1/Arshad%20Mahmood%20IR%202019%20NDU%20isb%20prr.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676724558615
ہمارا مقصد ِحیات
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امّا بعد فاعوذ بااللہ من الشیطن الرجیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
وماخلقت الجن والانس الا لیعبدون
صدر ذی وقارمعزز اساتذہ کرام ومعزز سامعین حضرات!
آج مجھے جس موضوع پرلب کشائی کرنی ہے وہ ہے:’’ہمارا مقصد حیات‘‘
معزز سامعین!
اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کوکسی نہ کسی مقصد کے لیے پیدا فرمایا ہے۔ کائنات کی کوئی چیز ایسی نہیں ہے جو بے مقصد پیدا کی گئی ہو۔ حضرت موسی ں نے بارگاہِ رب العزت میں عرض کی کہ یارب العالمین تو نے چھپکلی کوکس لیے پیدا فرمایا۔ اللہ تبارک وتعالیٰ کی طرف سے جواب ملا کہ میرے کلیم تجھ سے پہلے چھپکلی بھی یہی سوال کر چکی ہے کہ توُ نے موسی ں کوکس مقصد کے لیے پیدا فرمایا ہے۔ عربی کا مقولہ ہے: فعل الحکیم لا یخل عن الحکمہ طکہ حکیم کا فعل حکمت سے خالی نہیں ہوتا ۔
یعنی علم کا کوئی فعل بھی حکمت سے خالی نہیں ہوتا۔ معلوم یہ ہوا کہ کائنات کے اندر کوئی ایسی چیز موجود نہیں ہے جو بے مقصد پیدا کی گئی ہو، اب اگر کوئی اس کو اس کے مقصد کے خلاف استعمال کرے گا تو اس کو انسان نہیں بلکہ حیوان کہیں گے۔ مثال کے طور پر ٹوپی سر پر رکھنے کے لیے، جوتا پاؤں میں پہننے کے لیے، گلاس پینے کے لیے، اگالدان تھوکنے کے لیے، جو کوئی ٹوپی کو پاؤں میں اور جوتے کو سر پر رکھے اور اگالدان کو پینے کے لیے اور گلاس کو تھوکنے کے لیے استعمال کرے وہ دیوانہ ہے عقل مندنہیں ،جو کوئی پتھر اور لکڑی کی بے جان مورتیوں کو اپنا کعبہ سمجھنے لگے اور انسان کو جو خالقِ حقیقی کی مخلوق ہے اپنا خدا سمجھنے لگے تو وہ کامیابی اور عزت و عظمت کا تاج بھلا کیسے سر پرسجا سکتا...