Sajjad, Farhat
PhD
National University of Modern Languages
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2018
Completed
English Language & Literature
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/11698/1/Farhat_Sajjad_English_2018_NUML_10.04.2019.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676724581571
آہ! مولانا حمیدالدین
الصلوٰۃ علیٰ ترجمان القرآن (مفسر قرآن کی نماز جنازہ) وہ صدا ہے جو آج سے ساڑے چھ سو برس پیشتر مصرو شام سے چین کی دیواروں تک ابن تیمیہ رحمۃ اﷲ علیہ کی نماز جنازہ کے لیے بلند ہوئی تھی، حق یہ ہے کہ یہ صدا آج پھر بلند ہو اور کم از کم ہندوستان سے مصر و شام تک پھیل جائے کہ اس عہد کا ابن تیمیہ ۱۱؍ نومبر ۱۹۳۰ء (۱۹؍ جمادی الثانیہ ۱۳۴۹ھ) کو اس دنیا سے رخصت ہوگیا، وہ جس کے فضل و کمال کی مثال آئندہ بظاہر حال عالم اسلامی میں پیدا ہونے کی توقع نہیں، جس کی مشرقی و مغربی جامعیت عہد حاضر کا معجزہ تھی، عربی کا فاضل یگانہ اور انگریزی کا گریجویٹ، زہد و ورع کی تصویر، فضل و کمال کا مجسمہ، فارسی کا بلبل شیراز، عربی کا سوقِ عکاظ، ایک شخصیت مفرد، لیکن ایک جہانِ دانش، ایک دنیا ئے معرفت! ایک کائنات علم! ایک گوشہ نشین مجمعِ کمال، ایک بینواسلطان ہنر، علوم ادبیہ کا یگانہ، علوم عربیہ کا خزانہ، علوم عقلیہ کا ناقد، علوم دینیہ کا ماہر، علوم القرآن کا واقف اسرار، قرآن پاک کا دانائے رموز، دنیا کی دولت سے بے نیاز، اہل دنیا سے مستغنی، انسانوں کے ردوقبول اور عالم کے داد و تحسین سے بے پروا، گوشہ علم کا معتکف اور اپنی دنیا کا آپ بادشاہ، وہ ہستی جو تیس برس کامل قرآن پاک اور صرف قرآن پاک کے فہم و تدبر اور درس و تعلیم میں محو، ہر شے سے بے گانہ، اور ہر شغل سے ناآشنا تھی، افسوس کہ ان کا علم ان کے سینہ سے سفینہ میں بہت کم منتقل ہوسکا، مسودات کا دفتر چھوڑا ہے، مگر افسوس کہ اس کے سمجھنے اور ربط و نظام دینے کا دماغ اب کہاں، جو چند رسالے چھپے وہ عربی میں ہیں، جن...